international satah par tableegh e quran o sunnat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

بین الاقوامی سطح پر تبلیغ قرآن وسنت

بین الاقوامی سطح  پر تبلیغ قرآن وسنت کےلئےمرکزی مجلس شوری کے اراکین مختلف ممالک کا    دینی دورہ  کررہے ہیں

موجودہ دور میں  عالمی سطح پر قرآن وسنت  کی تعلیمات عام  کرنے کےلئے دعوت اسلامی    کی انتھک محنتیں اور کاوشیں  جاری ہیں۔اپنی اور سارے جہاں کےلوگوں کی اصلاح کا مشین لئے  مبلغین دعوت اسلامی   صبح وشام  حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں   کی تبلیغ کررہے ہیں ۔ایک  مثال نظم وضبط کےساتھ لوگوں کو  دینی دعوت دینے کےلئے مدنی قافلے میں مرکزی مجلس  شوری کے اراکین بھی ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ دین کا پیغام لوگوں تک  پہنچایا جاسکے ۔ ذرائع کے مطابق فروری 2024 سے  سال کے آخر  تک کئی اراکین شوری کےمدنی قافلوں کاشیڈول  طے پاچکاہے ۔موصول ہونے والے شیڈول کےمطابق۔ رکن شوری  جناب حاجی امین  عطاری 6 مارچ سے 19 مارچ تک جاپان  کا دینی دورہ کریں گے، پھر 20 سے 25 مارچ2024  تک سری لنکا  میں  دینی کام سرانجام دیں  گے۔رکن شوری حاجی محمد علی عطاری صاحب 10فروری 2024 سے  7اپریل تک بنگلہ دیش    میں تبلیغ قرآن وسنت کےلئے   قیام پزیر رہیں گے۔10 مارچ سے  1نومبر 2024 تک  کینیا میں  رکن شوری جناب حاجی امین عطاری کا   دینی دورہ  رہے گا۔ساؤتھ افریقہ  میں 4مارچ سے 14 مارچ تک رکن شوری  حاجی جنید عطاری  دعوت اسلامی کےتعلیمی نظام  میں بہتری کےلئے دینی و تبلیغی دورہ کریں گے نیز 16 مارچ سے 20 مارچ تک تنزانیہ  کا بھی دینی  دورہ  کریں گے۔رکن  شوری قاری ایاز عطاری  24فروری سے  یکم نومبر2024 تک   انڈونیشیا    میں دینی  کاموں کے لئے مقیم رہیں گے۔رکن شوری جناب حاجی عقیل عطاری 11 مارچ سے 18 مارچ تک نیپال  کا دینی  دورہ کررہے ہیں۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے  اراکین  کےساتھ آپ بھی  علم دین   عام کرنے کےلئے مدنی قافلوں میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو جلد دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے +92 315 3784 755  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔