ilmi shakhsiyat ka do roza ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

علمی شخصیات کا دو روزہ سنتوں بھرا اجتماع

پی ایچ  ڈی ڈاکٹرز، اسلامی اسکالرز اور مختلف یونیورسٹیز فیکلٹیز  ممبران کا دوروزہ سنتوں بھرا اجتماع

12 جولائی 2025  بروز ہفتہ    عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں    شعبہ تعلیم  کے تحت   پاکستان سطح پر  شعبہ سماجیات ، سیاسیات ، معاشیات، ارضیات،  دینیات، تاریخ  ادیان ،  علوم اسلامیہ  اور سائنسی وٹیکنولوجی    فیلڈ میں ریسرچ  بحث وتحقیق  کرنے والے     اسکالرز    پر مشمتل دو روزہ  اجتماع  دعوت  وتبلیغ     ہو گا جس میں مختلف شعبہ جات  میں تحقیق کرنے والے پی ایچ ڈی اسکالرز کے علاوہ شعبہ تعلیم    سے وابستہ افراد  شرکت کریں گے۔دعوت اسلامی    نے جہاں دینی شعبہ جات میں  تبلیغ قرآن وسنت      کے اثرات مرتب کئے وہیں دعوت اسلامی زندگی مختلف شعبہ جات میں  قرآن وسنت کی  تبلیغ  اور اسلام کے ابدی پیغام  کےذریعہ لوگوں  کی زندگیوں میں اسوہ  رسول   پر عمل کا جذبہ ابھار رہی ہے  جس کا بین ثبوت    دعوت اسلامی کے تبلیغی اثرات  کا دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں نظر آنا ہے۔تعلیم وتربیت ، بحث وتحقیق  ، ریسرچ    اور  دنیاوی علوم میں مہارت    حاصل کرنے کے پس منظر میں  دینی سوچ اور سنت رسول پر   عمل  کرنے کا جذبہ بھی کار فرما ہو تو  حاصل  تعلیم وتعلم  میں  اسلام کی برکتیں  کا مجتمع ہونا بھی یقینی ہوگا۔چنانچہ نیکی کی دعوت اور علم دین حاصل کرنے اور دوسروں تک  علم دین کی برکتیں پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی  کے تحت اہل علم ، ریسرچ اسکالرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، یونیورسٹیرز  وکالجز سے تعلق رکھنے والے طلبہ واساتذہ   کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  سنتوں  بھرا اجتماع    ہوگا ۔ پی ایج ڈی اسکالرز اجتما ع میں  عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت     امیر اہلسنت مولانا الیاس قادری  جنہوں نے  مسلم دنیا کے علاوہ یورپ ،افریقہ  ، آسٹریلیا   اور کئی براعظموں میں  احیائے سنت رسول  کا جذبہ  بیدا ر کیا ۔اور امیر اہلسنت  کے افکارو خیالات  کی عکاسی کرتے ہزاروں تعلیمی ادارے ،  قرآن کی بنیادی تعلیمات    ہر شخص تک  پہنچانے کےلئے  قرآن انسٹیٹیوٹ  مدارس مدینہ، جامعۃ المدینہ ،اسلامک اسکولنگ سسٹم دار المدینہ  اور سوشل ویلفیئرز کے ادارے  قیام عمل  میں لائے گئے۔

12 جولائی  بروز ہفتہ  1:00pm   سے   اتوار 13 جولائی     2025 دو روزہ دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے تحت ہونے والے پی ایچ ڈی اسکالرز ، ڈاکٹرز اجتما ع  میں علم دین سیکھنے     خود بھی شرکت  کریں اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے دوسروں تک   علم دین حاصل کرنے کا پیغام پہنچا ئیں۔

پی ایچ ڈی اسکالرز اجتماع میں    دعوت اسلامی کی  مرکزی مجلس شوری کے نگران   معروف ومذہبی اسکالر  مولانا محمد عمران عطاری اور  ترجمان دعوت اسلامی   مولانا حبیب عطاری    بھی خصوصی بیان کریں گے ۔