سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ہانگ کانگ میں مولانا عبدالحبیب کا سنتوں بھرا بیان
9 جنوری 2026 مدسہ فیضان صحابہ میں دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا جتماع منعقد ہوگا جس میں نوجوان مذہبی اسکالر مدنی چینل کے مشہورو معروف اینکر مولانا عبد الحبیب خصوصی بیان کریں گے۔حبیب عطاری ترجمان دعوت اسلامی کا دینی دورہ ہانگ کانگ میں جاری ہےجہاں وہ دعوت اسلامی کے مختلف اجتماعات میں شرکت کررہے ہیں۔نیز نیکی کی دعوت دینے کےلئے مختلف شہروں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کےساتھ قافلہ میں بھی شرکت کی۔ سال 2026 کے آغازسے ہی دنیا بھی میں علم دین عام کرنے کی نیت سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران دینی وتعلیمی شعور پیدا کرنے کےلئے نیکی کی دعوت کے قافلہ میں سفر کررہے ہیں۔ دورہ ہانگ کانگ کا مقصد بھی یہ ہی کہ لوگوں میں عصری علوم کےساتھ دینی علم حاصل کرنے کا شعور دلانا ہے۔ دعوت اسلامی کے ترجمانی حبیب قادری صاحب کے دینی دورہ میں غیر مسلم بھی شرکت کرتے ہیں اور اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرتے ہیں۔
9 جنوری بروز جمہ عشا ء کی نماز کےبعد MADRASA FAIZAN-E-SAHABA UNIT 2, G/F, YIU SHING HOUSE, TIN YIU ESTATE, TIN SHUI WAI, HONG KONG دعوت اسلامی کے اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر احباب کو بھی نیکی کی دعوت دیں۔ہانگ کانگ میں دعوت اسلامی کے اجتماع سے متعلق مزید معلومات کےلئے 97127254, 55445241 نمبر پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔