holland mein sunnaton bhara ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہالینڈ میں سنتوں بھرا بیان

خلیفہ امیر اہلسنت کا  ہالینڈ  اجتماع میں سنتوں بھر ا بیان

24 اپریل  بروز جمعہ    PINKSTRAAT 10, ROTTERDAM   FAIZAN-E-MADINA  ہالینڈ میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی  دعوت اسلامی  کے سنتوں بھرے اجتماع میں  بیان کریں گے۔ حالیہ دنوں خلیفہ امیر اہلسنت  دعوت اسلامی کی دینی کاموں کےلئے یورپ کا دورہ کررہے ہیں ۔ اس دینی دورے کے دوران  خلیفہ امیر اہلسنت  مختلف یورپی کنٹریز میں  دعوت اسلامی کے اجتماعا ت  میں شرکت  اور حاضرین  کی دینی واخلاقی تربیت بھی فرمائیں گے۔ اپنے والد گرامی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے خلیفہ امیر اہلسنت دن رات قرآن وسنت کی تبلیغ اور اصلاح امت   کےجذبہ کے ساتھ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرر ہے ہیں۔ دورہ ہالینڈ میں دینی کام بھی  اسی تبلیغ مشن کا ایک حصہ ہے ۔

24 اپریل بوقت 7:50 بمقام PINKSTRAAT 10, ROTTERDAM FAIZAN-E-MADINA ہالینڈ اجتما میں  خلیفہ امیر اہلسنت  کا بیان سننے اور ملاقات کے لئے وقت سے پہلے تشریف لائیں ۔

اس اجتماع میں خواتین کےلئے بھی علیحدہ  باپردہ انتظام کیا گیا ہے۔ 24 اپریل ہالینڈ میں ہونے والے اجتماع اور خلیفہ امیر اہلسنت کی شرکت کے بارے میں مزید معلومات کےلئےدیئے گئے نمبر  0013 28269141  پر کال بھی کرسکتے ہیں۔