hazrat imam jaffar sadiq ka urs mubarak
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کاعرس مبارک

حضرت   امام جعفر صادق  رضی اللہ عنہ  کےعرس  کےسلسلہ میں اجتماع اور کونڈے کی  نیاز کا اہتمام 26 جنوری  رات  09:00  عالمی مدنی مرکز فیضان  مدینہ  میں ہوگا۔

ائمہ اہلبیت کے چھٹے امام  حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی  شخصیت کسی بھی تعارف  کی محتاج نہیں  آپ  کا  شمارائمہ اہلبیت میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے ،آپ کی زبان گوہر فشاں سے علوم شریعت، علوم  طریقت، علوم معارفت، علوم مخفیہ  کے چشمے پھوٹتے تھے۔ آپ اپنے دور میں مرجع الخلائق تھےاور آج بھی آپ کی سیرت ومقام بان زد عام ہے۔15 رجب المرجب کو دنیا بھر میں آپ کا عرس منایاجاتاہے۔ آپ کے عرس کے موقع پر دعوت اسلامی بھی آپ کی نسبت سے عالمی مدنی مرکز فیضان  مدینہ  کراچی اور دنیابھر میں قائم فیضان مدینہ میں  ایک عظیم الشان اجتماع  کا اہتمام کرتی ہے جس میں تلاوت قرآن، حمد ونعت اور ائمہ اہلبیت کے عظیم امام  کی بارگاہ میں منقبت   بھی پیش کی جاتی ہے۔ پھر آپ کی سیرت،کرامات اور مقام ومرتبہ  کے حوالے سے فکرانگیز  بیان ہوتا ہے نیز جلوس امام جعفر صادق  بھی نکالا جاتا ہے۔ سال 2024 بمطابق 1445 میں عرس امام جعفر صادق کےموقع پر عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  ایک عظیم الشان اجتماع  بسلسلہ عرس امام جعفر صادق رکھا گیا ہے ۔ اس اجتماع میں عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت جناب مولانا محمد الیاس عطار قادری بھی شرکت کریں اور سیرت امام جعفر صادق کےحوالے سے اپنے ملفوظات   سے بھی  نوازیں  گے۔

اس پروگرام  میں عاشقان رسول کی دینی تحریک کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری اور خلیفہ امیر اہلسنت جناب مولانا  حاجی عبید رضا مدنی عطاری بھی شرکت کریں گے۔

عرس کے اختتام پر تمام شرکائے اجتماع کو کونڈے کی نیاز بھی پیش کی جائے گی۔