سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
نگران شوری حاجی عمران عطاری کے دینی وتبلیغی دورۂ برطانیہ کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں
دور جدید کے چیلنجز اور حـالات حاضرہ کے تناظر میں اسلامی تعلیمات کو جدید طرز میں اسلامی تہذیب وتمدن حسین خدوخال کےساتھ پوری دنیا میں متعارف کروانےکےلئے مولانا محمد عمران عطاری قادری نگران شوری دعوت اسلامی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔دن رات دینی تعلیمات کی تبلیغ میں مصروف جناب مولانا محمد عمران قادری ساؤتھ افریقہ کے دورئے تبلیغ کےبعد 20 دسمبر 2023 سے یوکے برطانیہ کا دینی و تبلغی دورہ کررہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آپ کا پہلا بیان 21 دسمبر کو Dewsbury میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتما ع میں ہوگا۔
22دسمبر کودعوت اسلامی کے تحت فیملی ایونٹ کا انعقاد Middlesborough میں رکھا گیا ہے جس میں نگران شوری حاجی عمران عطاری شرکت کریں گا اور ایونٹ میں تشریف لائے مہمانان گرام کو نیکی کی دعوت دیں گے۔
28دسمبرLuton میں ہونے والے اجتماع میں حاجی عمران عطاری کا سنتوں بھرا مرکزی بیان ہوگا ۔
29دسمبر کو Leicester میں ایک دینی تربیت کےلئے فیملی اجتماع رکھا گیا ہے جس میں نگران دعوت اسلامی تربیت کریں گے۔
برطانیہ میں قائم جامعۃ المدینہ اسلامک ایجوکیشن انسٹیٹوٹ سے گریجویٹ کرنے والے طلباکےلئے 30دسمبر کو Birmingham میں
گریجویش تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس مہمان خصوصی مذبہی اسکالر جناب محمد عمران عطاری چیف ایگزیکٹو دعوت اسلامی ہوں گے۔
2023 کے آخری دن نیو ایئر نائٹ کو دینی تعلمیات کے مطابق منانے کےلئے یوکے کے شہر Bradford میں سنتوں بھرا اجتماع رکھا گیا ہے جس میں نوجوانوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کرنے کےلئے جید عالم دین اور دینی و مذہبی رہنماجناب مولانا حاجی محمد عمران عطاری تشریف لائیں گے اور Bradford میں دعوت اسلامی نیو ایئر نائٹ اجتماع میں سنتوں کی تبلیغ کریں گے۔
سرزمین یور پ میں دعوت اسللامی کے تحت نئے سال کا پہلا سنتوں بھرااجتماع آرلینڈ کے شہر Dublin میں ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوری کے نگران مفکر اسلام جناب حاجی محمد عمران عطاری شرکت کریں کے اور سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
حاجی عمران عطاری قادری کے دینی دورہ یورپ کے بارے میں مزید جانکاری اور معلومات کےلئے 01274442612 بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔