بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
ترجمان دعوت اسلامی جناب حاجی عبد الحبیب عطاری فروری میں ایسٹ افریقہ کا دینی دورہ کریں گے
ایسٹرن ممالک میں دعوت اسلامی سے وابستہ مبلغین اسلامی تعلیمات عام کرنےکےلئے دینی جدوجہد کررہے ہیں۔سال2024 کے آغاز سے ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید تیز کرنےکی اراکین شوری قافلوں کی صورت میں ایسٹرن ملکوں کا دینی دورہ کررہے ہیں۔اطلاع کے مطابق 15فروری سے 22فروری تک دعوت اسلامی کا ایک وفد مولانا عبد الحبیب عطاری کےساتھ ایسٹ افریقہ میں دینی کام کرنے کےلئے جارہا ہے۔دینی دورے کے شیڈول کےمطابق جناب عبد الحبیب عطاری 15فروری 17فروری تک کینیا میں دینی کاموں میں مصروف رہیں گے۔18فروری19فروری تک یوگنڈا میں دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کریں گے اور 20سے22 فروری تک تنزانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے اجتماعات میں بیان کے ساتھ لوگوں کو نیکی کی دعوت بھی دیں گے، اگر آپ بھی اس وفد اس کےساتھ ایسٹ افریقہ میں دینی کام کرناچاہتے ہیں تو جلد دعوت اسلامی کےانٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے +92 315 3784 755 پر رابطہ کرلیں ۔