سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
9 نومبر کو ہونے والےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتما ع میں مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوری جناب حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
قرآن وسنت کی تبلیغ اور فلاح معاشرہ کےلئے وقف دعوت اسلامی شب و روز دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی اصلاح کےلئے عملی کوششیں کررہی ہے او ر اس مقصد کی تکمیل کےلئے ہر جمعرات بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے عالمی مرکز فیضان مدینہ میں اور دنیا بھر میں موجود دعوت اسلامی کے دینی مراکز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے جس میں تلاوت قرآن ، حمد ونعت اور قرآن وسنت اور بزرگان دین کی تعلیمات پر مشتمل اصلاح بیان کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔چنانچہ 9نومبر برور جمعرات دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا اجتماع جامع مسجد انوار مدینہ مشرقی پھاٹک والی ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں بھی منعقد ہوگا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گے۔بیان کے بعد دورد وسلام اور رقت انگیز دعا بھی ہوگی اور یہ اجتماع براہ راست مدنی چینل پر بھی نشر ہوگا ۔