haftawar ijtimah faisalabad
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار اجتماع - فیصل آبا د

دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع فیصل آبا د میں  نگران شوری حاجی عمران قادری خصوصی بیان کریں گے

13 نومبر 25 بروز جمعرات تقریبا 8:30pm مدینہ ٹاؤن فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع  منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع میں عالمی مبلغ اسلام مشہو ر و معروف دینی ومذہبی اسکالر جناب حاجی عمران عطاری نگران شوری دعوت اسلامی شرکائے اجتماع سے خصوصی بیان کریں گے۔فیصل آباد  کی بزنس کمیونٹی، کاروباری حضرات، تجارت پیشہ افراد، مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل اور عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد  دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرےگی ۔فیصل آباد اجتماع  بھی ماہ قافلہ اجتماع کی ایک کڑی ہے جس میں نگران شوری دین کی تبلیغ اور علم دین کی اشاعت کے سلسلہ میں  سفر کرنے اور دوسروں کو علم دین سیکھانے کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے ۔ عمران قادری  دعوت اسلامی کی مرکزی شوری کے نگران کےساتھ ایک باصلاحیت اور باکردار شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔ آپ اکثر نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہیں اور ان میں دین کی خدمت کا جذبہ بیدار کرتے ہیں۔ معاشی ومعاشرتی معاملات اور سماجی مسائل کے پائیدار حل کو قرآن وسنت کی روشنی میں پیش کر تے ہیں۔ 13 نومبر فیضان مدینہ ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع  میں نگران شوری کی خصوصی شرکت اور بیان کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائےگا۔