دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار اجتماع

9مئی 2024   کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع    میں مرکزی مجلس شوری  کے نگران  مبلغ  دعوت اسلامی جناب حاجی عمران عطاری بیان  فرمائیں گے۔

اسلام کی بنیادی تعلیمات   پر مشتمل ہر جمعرات  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بعد نماز مغرب سنتوں بھرا   اجتماع   ہوتا ہے جس میں  تلاوت قرآن  اور  حمد ونعت  کے بعد  دعوت اسلامی کے مبلغ   اصلاحی بیان  کرتے ہیں۔دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع  پاکستان اور بیرون پاکستان  سینکڑوں  مقامات پر   ہوتا ہے ہزاروں لوگ اس اجتماع میں شرکت کرتے ہیں اور اسلام کی بنیاد ی تعلیمات  کے ساتھ   رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی  سنتوں   بھی سیکھتے  ہیں۔مبلغین دعوت اسلامی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کو   انفرادی طور پر نماز، وضو، طہارت ، غسل اور اسلامی زندگی کے آداب  سیکھاتے ہیں ۔9 مئی بروز جمرات 2024  ہونے والے اجتما ع     میں  پاکستان کے شہر گجرات ڈویژن   کے عاشقان رسول  کی خاص شرکت ہوگی اور اس اجتماع میں  خصوصی بیان     دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری  فرمائیں گے۔اس اجتماع کو براہ راست مدنی چینل پر دکھایا جائے گا۔ گجرات  میں ہونے والے اجتماع کا ایڈریس  صغیر کیسل مارکی، نزد شاہین چوک گجرات  نوٹ کرلیں اور نگران شوری جناب عمران عطاری  کا خصوصی بیان  سنیں ۔اجتماع کے آخری میں  تمام مسلمانوں اور بالخصوص اہل فلسطین کےلئے بھی دعا مانگی  جائے گی۔