haftawar ijtima sialkot mein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ واراجتماع سیالکوٹ میں

رکن شوری ومبلغ دعوت اسلامی جناب  حاجی محمد اظہر عطارری   18 اپریل کو  سیالکوٹ میں دعوت اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں بیان کریں گے۔

دینی تعلیم و تربیت کا خوبصورت نظام   اور اسلام کی پیش کردہ   اخلاقیات کو  عملی طورپر دعوت اسلامی نے  ناصرف  انفرادی اور اجتماعی ماحول میں  نافذ کیا بلکہ ہر عاشق رسول  کو سنت رسول  کے سانچے میں ڈھالنے کی عملی تدابیر بھی پیش کیں اور ایک ایسا دینی مذہبی  ماحول بنایا کہ جس میں رہتا ہو اہر شخص اپنے زندگی کو سنت رسول  کے مطابق گزارنے میں فخر محسوس کرتا ہوانظر آتا ہے۔دعوت اسلامی کے تربیتی نظام  کی ایک عملی صورت ہر جمعرات کو ہونے والے اجتماع میں بھی نظر آتی ہے۔یہ اجتماع درحقیقت  اصلاح احوال ، تربیت نفس  ، ظاہری اور باطنی پاکیزگی   کےلئے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ چنانچہ دعوت اسلامی کے ہر ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا جذبہ بیدارکرنے کےلئے ایمان افروزبیانات  کا بھی سلسلہ ہوتا ہے ۔ ایک مبلغ پورے مجمع کے سامنے کسی بھی دینی موضوع پر اظہار خیال کرتا ہے پھر انفرادی طور پر  حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی پیاری پیار ی سنتوں کو سکھانے کےلئے اجتماع میں موجود ہر فرد کی عملی تربیت بھی کرتا ہے۔دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتما ع پاکستان کے علاوہ دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں بھی ہوتاہے جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ دور دراز  کے علاقوں کے لوگ بھی  شرکت کرتے ہیں ۔18 اپریل 2024 کو  سیالکوٹ میں بھی ہفتہ وار اجتماع منعقد کیاجائے گا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور مجلس شوری کے رکن جناب  حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیا ن  اور اسلامی بھائیوں کی دینی تربیت بھی کریں گے۔

سیالکوٹ  میں ہفتہ وار اجتماع کا ایڈریس :’’   مین بازار رندِھیر باگڑیاں   سیالکوٹ پنجاب    ‘‘ نوٹ کرلیجئے اور اجتما ع  میں اول تا آخر  تک شرکت کرکے اپنی زندگی حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی سنتوں   کے مطابق گزانے کی کوشش کیجئے۔