فیضان اسلامک اسکول
76 ویں جشن آزادی کی تقریب فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں
11ستمبر 2023 پاکستان بھر کی جامعۃ المدینہ سے گریجویٹ ہونے والے 1555 طلباء کے اعزاز میں دستارفضیلت اجتماع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں قائم دعوت اسلامی کے اعلٰی تعلیمی اداروں میں ہزاروں طلبا ء کو علم دین کےساتھ اہم شعبہ جات میں اسپیشلائزین بھی کروایا جاتا ہے ۔سال 2023 میں عالم بنانے والے ادارے جامعات المدینہ پاکستان اور جامعات المدینہ اوور سسیز سے 1555 طلبا نے درس نظامی کا مقرر کردہ کورس مکمل کی سعادت حاصل کی ہے ۔فارغ التحصیل ہونے والے علماکے اعزا ز میں ناصرف کراچی بلکہ پاکستان کے مزید 10شہروں میں بھی دستارفضیلت کا ایک ہی وقت میں سب جگہ اجتاع منعقد ہوگا۔ اس اجتما ع میں طلباء کے سروں پر ناصرف دستار فضیلت سجائی جائےگی بلکہ جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونےکی سند بھی دی جائے ۔1555 فارغ التحصیل ہونے والے علماء سے عالمی مبلغ مرکزی شوری کے نگران حضرت مولانا محمد عمران عطاری کا خصوصی بیان بھی ہوگا ۔ اس اجتماع میں طلباءکے والدین ، سرپرست اور اعزہ واقارب بھی شرکت کریں گے۔ بنفس نفیس دستار فضیلت اجتماع میں شرکت نا کرنے والوں کےلئے مدنی چینل پر بھی اس اجتماع کی براہ راست کوریج کی جائے گی لہذا دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے اعلٰی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے دستار فضیلت اجتماع کو مدنی چینل پر دیکھنا مت بھولئے گا ۔