سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
عالمی مبلغِ اسلام اور معروف اسلامی اسکالر محمد عمران قادری 8 مئی سے ملاوی کے دینی دورے پر ہیں۔ اس دینی شیڈول کے دوران نگرانِ شوریٰ کی تبلیغی کاوشوں سے ملاوی میں 117 غیر مسلم اسلام کی دولت سے مالامال ہوگئے۔
پانچ روزہ مدنی قافلے کے دوران نگرانِ شوریٰ نے ملاوی میں دعوتِ اسلامی کے ایک بڑے اجتماع میں شرکت کی، جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم افراد کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ اجتماع کے دوران بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری نے حاضرین کو دینِ اسلام کی دعوت دی اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کروایا۔ آپ کی دعوتِ دین سے متاثر ہوکر تقریباً 117 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔
اجتماع کا ماحول صدائے حق سے گونج اٹھا اور ہر طرف اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہونے لگیں۔
نگرانِ شوریٰ نے نومسلم افراد کی تعلیم و تربیت اور انہیں اسلامی تشخص کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے ملاوی میں موجود مبلغینِ دعوتِ اسلامی کو خصوصی اہتمام کرنے کی تاکید بھی فرمائی۔
اس سے قبل بھی افریقی ممالک کے مختلف دینی دوروں کے دوران متعدد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں، جن میں سے کئی افراد بعد ازاں دینی تربیت حاصل کرکے دعوتِ اسلامی کے پلیٹ فارم سے دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یقیناً یہ تمام دینی کاوشیں محمد الیاس قادری کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہیں کہ دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کی جائے اور لوگوں کی اصلاح کے لیے عملی کوششیں جاری رکھی جائیں۔