germany mein khususi bayan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جرمنی میں خصوصی بیان

نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری کا 17 مئی کو جرمنی میں خصوصی بیان ہوگا

عالمی سفیر دعوت اسلامی مبلغ اسلام مشہور ومعروف دینی اسکالر  عالمی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری  16 مئی سے یورپی ممالک کے دینی دورے پرروانہ ہورہے ہیں ۔اس یورپی دورے کے دوران مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عمران  دینی و سماجی حلقوں میں  فکری واصلاحی  بیان  کریں گے۔ نیز دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں کا وزٹ اور سرزمین یورپ میں قائم اہل اسلام کی دینی و اخلاقی  تربیت اور انہیں علم دین سیکھانے کے لئےقائم  دعوت اسلامی کے اسلامک ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ  میں تدریسی اسٹاف اور طلبہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

دورۂ جرمنی کے دوران جہاں نگران شوری جناب محمد عمران  قادری  لوگوں کو انفرادی و اجتماعی طور پر نیکی کی دعوت  دیں گے وہی17 مئی بروز ہفتہ  ایک بہت بڑے اجتماع میں  سنتوں بھرا بیان بھی کریں گے۔

 اسلامی اسکالر مولانا محمد عمران ایک بہترین عالم دین اور  وقت کے تقاضوں کے مطابق  افراد کے ذہنی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دین کا پیغام  دلوں میں راسخ کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہےکہ ملک وبیرون ملک میں  افراد سازی وکردارسازی کےلئے موٹیویشنل اسپیچ اور مکالمے  کےلئے آپ کو مدعو کیا جاتا ہے۔

 17 مئی بروز ہفتہ  تقریبا 07:00pm جرمنی میں  حاجی عمران عطاری  Faizan e Iman, Bergischer Ring 99, 58095 Hagan, Germany میں  خصوصی بیان کریں گے ۔اس پروگرام اور اجتماع کے بارے میں مزید معلومات کےلئے: +49 17624609835 بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

دنیا بھر میں علم دین پھیلانے اور نیکی کی دعوت ہر عام وخاص کو دینے کےلے حاجی عمران عطارن نگران شوری دعوت اسلامی کے ساتھ روانہ ہوئے اور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کا باعث بنئے۔