سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
خلیفہ امیر اہلسنت جرمنی میں دعوت اسلامی کےہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
تبلیغ دین کےلئے مختلف ممالک کےدورے کےدوران خلیفہ امیر اہلسنت 31 اکتوبر 2025 بروز جمعۃ المبارک بعد نما ز عشاء فیضان مدینہ offenbah Am Main میں خصوصی بیان کریں گے۔ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں دعوت اسلامی دین اسلام کی تعلیمات ہر فرد پہنچانے کےلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ مسلسل علم دین سے ہر ایک کو مستفید کرنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے قافلہ روانہ ہورہے ہیں۔ خلیفہ امیر اہلسنت خود بھی مرکزی مجلس شوری کے طے شدہ شیڈول کے کئی ممالک کے دینی دورے پر ہیں۔ خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی اپنے والد ماجد کے نقش قدم پر چل کر خدمت اسلام کی عظیم سعادت حاصل کررہے ہیں۔انتہائی ملنسار خوش اخلاق اور تقوی پرہیزگاری جیسی صفات سے متصف ہیں۔ جرمنی میں 31 اکتوبر کو Faizan e Madina , Schloss Strasse 20, 63065, Offenbah Am Main میں رات عشاء کی نماز کے بعد خلیفہ امیر اہلسنت کا بیان شروع ہوگا ۔