fgrf kay naye housing projects
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ایف جی آر ایف کے نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ

صوبہ سندھ پاکستان میں ایف جی آر ایف کی دینی ،سماجی ،تعلیمی خدمات، اور نئے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریبات

دعوت اسلامی کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایف جی آر ایف کی جانب سے 30 جون 2025 کو غریب اور سیلاب متاثرین کےلئے نئے تعمیر شدہ گھر تقسیم کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف جی آرایف یوکے اور کینڈا ریجن کے ہیڈ جناب سید فضیل رضا عطاری سندھ کا دورہ کرنے تشریف لائے ہیں۔اس دورہ کے دوران ایف جی آر ایف پاکستان کے ذمہ داران اور یوکے کینڈا ریجن کے ہیڈ جناب فضیل رضا تقریبا 9:00am پر گھمبٹ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین کو تعمیرشدہ گھروں کی چابیاں حوالے کریں گے ۔ گھڑی یاسین شکاپور میں 12:00pm پر فیضان مدینہ شکار پور سندھ کا وزٹ کریں گےاورتقریبا 2:00pm یو سی لڈراا شکاپور میں ہی ایف جی آر ایف کی طرف سے نئے تعمیرشدہ گھروں کی چابیاں ان کے مالکان کے حوالے کرنے کےلئے تقریب میں شرکت کریں گے۔شکارپور یوسی نورا میں 4:00pm پر ایف جی آر ایف کی طرف سے تعمیر کردہ نئے گھروں کی چابیاں ہاریوں کو  سپردکریں گےاور30 جون 2025 سندھ باب السلام میں  فیضان قرآن مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ سیدفیضل رضا ایف جی آرایف کے ایسے جواں ہمت، پرعزم سماجی کارکن اور اسلام کے مبلغ ہیں جو انسانیت کی دنیاوی بہبود کے علاوہ آخرت کی بھلائی کے کام بھی کرتے ہیں،ایف جی آر ایف کے پلیٹ فارم سے سماج کی ترقی کے ساتھ اسلامی کی تہذیبوں روایتوں کو بھی زندھ کرتے ہیں۔ سندھ باب الاسلام میں ایف جی آرایف کی غیر معمولی سماجی خدمات کا بین ثبوت سیلاب متاثرین کےلئے نئے گھروں کی تعمیر ہے۔ اس کے علاوہ ہاریوں کی کھیت کھلیان سے متعلق مشکلات کو حل کرنے میں بھی ایف جی آر ایف ہمیشہ سرگرم رہی ہے ۔30 جون بروز پیر شکار پور جیک آباد اورگھمبٹ سندھ  میں ایف جی آر ایف کی سماجی خدمات اور نئے پروجیکٹ کی کامیابی کےلئے ایف جی آر ایف کے ساتھ مل کر انسانیت کی فلاح کےلئے کام کریں اور دین ودنیا کی بھلائیاں حاصل کریں۔