fgrf free medical camp
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ایف جی آر ایف فری میڈیکل کیمپ

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیش کی جانب سے 09 مارچ کو اہل کراچی  کےلئےرمضان  المبار ک   سےپہلےفری میڈیکل  کیمپ    لگایاجائے گا

ایف جی آر ایف  (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیش )  خدمت  انسانیت  کا وہ شعبہ ہے جو مشکلات میں گھرے لوگوں کی بھلائی اور خیر خواہی کےکام سرانجام دے رہا ہے۔یہ شعبہ  اب تک  فلسطین ، شام ، ترکیہ ، مراکش ، انڈونیشیا ،پاکستان ، کشمیر اور بہت سارے ملکوں اور شہروں میں انسانیت کی بےلوث مدد کرنے میں مصروف ہے۔ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کےمقاصد میں شامل لوگوں کےلئے حفظان صحت   کی سہولیات کےساتھ ان کےلئے ایسےمواقع بھی فراہم کرنا ہے جس  میں غریب ، محتاج   مڈل کلاس  اور مزدورطبقہ کےلوگ باآسانی اپنا علاج  اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ وغیرہ  کراسکیں۔ذرائع کےمطابق 09 مارچ 2024 کو کراچی کے مشہور علاقہ فیڈرل بی  ایریا بلاک 6 میں مفت میڈیکل کیمپ لگاجارہا ہے۔اس میڈیکل کیمپ میں  تمام خون کے ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ میں  30 فیصد رعایت بھی دی جائے گی۔اور خاص طور پر  اورتھو پیڈک، چائلڈ اسپیشلسٹ  ذیابطیس کے مریضوں کا مفت معائنہ بھی کیا جائے گا۔ایف جی آر ایف کی اس سہولیات سے فائدہ اٹھانے کےلئے   صبح 9 بچے سے  شام  5:00 تک   فیڈرل فی ایریا  بلاک 6  فری  میڈیکل کیمپ میں تشریف لائیں اور رمضان شریف سے پہلے اپنا میڈیکل ٹیسٹ  اور معائنہ کروائیں ۔