faizan global relief foundation-turkiya
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

فیضان گلوبل ریلف فاؤنڈیشن- ترکیہ

فیضان گلوبل ریلف فاؤنڈیشن کے وفد نے ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے ذمہ دار سے ملاقات کی۔

ترکیہ کے دورے پر گئے ہوئے ایف جی آر ایف کےڈائرئیکٹر  اور ان کے وفد نے  ترکیہ  میں زلزلہ سے متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائز لیا اور مزید کام میں بہتری لانے کےلئے ضروری اقدامات کئے۔فیضان گلوبل ریلف فاؤنڈیشن نے ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران  مقامی حکومتی عہدداروں سے ملاقات بھی کیں  خاص طور اے ایف اے ڈی (AFAD) ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ذمہ دار سے ملاقات  میں زلزلہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے تدارک پر گفتگو کی۔

ترکیہ کے دورے کا  مقصد    زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایف جی آرایف کے تحت ہونے والے امدادی کاموں جائزلینا اورFGRFاور  AFAD کے  باہمی اشتراک  سے آفات کے بعد کے رد عمل کی منصوبہ بندی کرنا اور آپس کے تعاون کے فروغ دینا  ہے۔ایف جی آر ایف کے وفد سے ملاقات میں ترکیہ   ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD)  کےعہد داروں نے  دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر  دینی اور سماجی خدمات   کو سراہا اور ترکیہ میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد کرنے پر شکریہ  ادا کیا۔