سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
فیصل آباد فیضان مدینہ میں 24 جون کو عالمی نگران دعوت اسلامی عمران عطاری قافلہ اجتماع میں خصوصی بیان کریں گے
جہالت کے اندھیروں میں علم دین کی شمع جلانے کا عزم لئے دعوت اسلامی کے مبلغین دنیا بھر میں قافلوں کے ذریعے لوگوں کو دین سکھانے کے ساتھ اسلامی تہذیب وتمدن اور اسلامی آداب زندگی سے نابلد عوام کو اسلام کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ اخلاق حسنہ کی تعلیمات سے بھی آشنا کررہے ہیں۔ درحقیقت دور حاضر میں اسلاف کی روایتوں پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے نظام اخلاق و تربیت کو پوری دنیا میں متعارف کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے والے اسلامی بھائیوں نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی مدنی قافلوں کے ذریعے علم دین عام کرنے کا سفر ذوق وشوق سے جاری وساری ہے۔چنانچہ مدنی قافلے کی افادیت واہمیت کے پیش نظر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لائل پور فیصل آباد میں قافلہ اجتماع منعقد کیا جارہا ہے جس میں خصوصی شرکت مشہور ومعروف مذبہی اسکالر ،مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب مولانا عمران عطاری کریں گے ۔ دین کی تبلیغ اور علم دین دوسروں تک پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں کی اہمیت وافادیت ،دعوت اسلامی کے مبلغین کا دنیا بھر میں نیکی کی دعوت سے غیر مسلموں کا قبول اسلام نیز شریعت اسلامیہ پر عمل پیرا ہونے کےلئے ذہن سازی اور کردار سازی کے لئے مدنی قافلے میں سفر کی اہمیت روز روشن کی طرح آشکار ہے۔ فیصل آباد میں ہونے والے قافلہ اجتماع میں عالمی نگران دعوت اسلامی عمران قادری شرکائے اجتماع سے خصوصی بیان اور قافلہ میں سفر کی دعوت بھی دیں گے ۔24 جون 2025 بروز منگل فیضان مدینہ سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں دعوت اسلامی کے قافلہ اجتماع مرکزی مجلس شوری کے نگران دینی اسکالر مبلغ دعوت اسلامی جناب حاجی عمران عطاری کا خصوصی بیان سننے اور نیکی کی دعوت کا پیغام دوسروں تک پہنچانے کےلئے دوست احباب عزیز واقارب کے ساتھ شرکت کریں اور قافلہ اجتماع کےبعد مدنی قافلے کا مسافر بن کر علم دین سیکھے اورسکھائیں۔