europi mumalik ka deeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یورپی ممالک کا دینی دورہ

یورپ میں تبلیغ دین کےلئے نگران شوری  عالمی سفیر دعوت اسلامی حاجی عمران عطاری 16 مئی سے یورپی ممالک کا دینی دورہ کریں گے

دعوت اسلامی  کی علمی ، تبلیغی، روحانی ، فلاحی اور تنظیمی امانتوں کے امین جناب مولانا محمد عمران عطاری   مرکزی مجلس شوری    کے نگران کی گرانقدر ذمہ داریوں کے ساتھ دنیا بھر میں  دین اسلام کی تعلیمات  کی تبلیغ  اور علم دین  کی شمع فروزاں کی عملی کوششیں   کررہے ہیں۔عام فہم اور سادہ انداز موثرترین انداز بیان کے ساتھ ہر طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی دینی واخلاقی تربیت کے ساتھ معاشرتی مسائل   کے تدارک اور ان کے حل کی عملی تدابیر اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں  پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ذرائع  کے مطابق  نگران شوری جناب مولانا عمران قادری  16 مئی سے 25 مئی 2025   تک یورپی ممالک  کا دینی دورہ کرنے کےلئے تشریف لے جارہے ہیں جہاں وہ مختلف اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات اور انفرادی ملاقاتیں بھی کریں گے ۔نیز دعوت اسلامی کے دینی ،تنظیمی ،فلاحی ، علمی    کو مزید آگے بڑھانے اور عام لوگوں تک علم دین زیادہ سے زیادہ پہنچانے کےلئے  یورپی ممالک میں دعوت اسلامی کے  مختلف شعبہ جات کے اسٹاف سے مشاورت بھی کریں گے۔

اطلاعات کے مطاق  محمد عمران قادری مشہور اسلامی اسکالر  دورہ یورپ کے دوران  جامعات المدینہ اسلامک ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

مشہور ومعروف اسکالر جناب حاجی عمران عطاری دینی دورہ یورپ کا آغاز  جرمنی  سے کریں گے ۔نگران شوری کے یورپی دورہ کے شیڈول کے مطابق 16اور 17 مئی جرمنی ، 18 اور19 مئی پرتگال، 20 اور 23 مئی فرانس،24 مئی بیلجئیم اور پھر واپسی 25 اور 26مئی جرمنی  میں دعوت اسلامی دینی پروگرامز اور اجتماعات میں شرکت کریں گے۔

حاجی عمران عطاری  کے یورپی دینی دورے  کا بنیادی مقصد علم دین کی اشاعت کےلئے نئے مواقع ڈھونڈنا تاکہ دنیا بھر میں بسنے والے لوگ دنیاوی  علم کے ساتھ علم دین کی برکتیں بھی حاصل کرسکیں ۔16 مئی تا 26مئی نگران دعوت اسلامی کے  یورپی ممالک کے دینی دورے کے دوران   جہاں جہاں عاشقان رسول کو موقع ملے حاجی عمران عطاری کے ساتھ  دوسروں تک علم دین  پہنچانے کا سبب بنیں تاکہ زیادہ سے زیادہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی برکتیں  ہر کسی کو مل سکیں۔

 نگران شوری جناب محمد عمران عطاری کے یورپ کے دینی دورے سے متعلق مزید کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے یورپی آفس کے ای میل ایڈریس :

ESEUROPE.SCO@DAWATEISLAMI.NET پر میل کریں یا +34661025007 پر رابطہ کریں ۔