سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
نگرانِ شوریٰ کا دینی دورۂ ایسٹ افریقہ
9جولائی 2026 سے عالمی مبلغ اسلام دعو ت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے ہیڈ اسلامی اسکالر محمد عمران قادری ایسٹ افریقہ کا دینی دورہ کریں گے ۔ اس دینی دورہ کے دوران ایسٹ افریقہ کے مختلف ملکوں اور شہروں میں دعوت اسلامی کے دینی اجتماعات، تعلیمی کانفرنسسز، شعبہ تعلیم میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی تقریب تقسیم انعامات میں بھی شرکت کریں گے۔ مولانا عمران قادری ایسٹ افریقہ کے ملکوں میں غیر مسلموں کو دین کی دعوت بھی دیں گے اور گزشتہ دینی دورے کےدوران بہت سے غیر مسلم نگران شوری کی دینی کاوشو ں سے اسلام قبول کرچکے ہیں۔نومسلموں کی دینی و اخلاقی تربیت کےلئے حاجی عمران قادری نے دعوت اسلامی کے دینی وتعلیمی اداروں میں تعلیم وتربیت کا بھی خاصہ اہتمام کیا ہے۔ایسٹ افریقہ کا دینی دورہ بھی گزشتہ سے پیوستہ دینی و تعلیمی سرگرمیوں کو مزید اچھے اور دیر پا انداز میں چلانے کےلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
نگران شوری کے ایسٹ افریقہ کے دینی دورہ کے شیڈول کےمطابق 9 جولائی سے 11 جولائی تک یوگنڈا میں دینی وتعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں رہیں گے۔ 12 جولائی سے 17 جولائی تک کینیا میں نگران شوری کی دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں مصروف ر ہے گی اورکینیا میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہونے والے کمیونٹی اجتماعات میں نیکی کی دعوت بھی عام کریں گے۔
18 جولائی سے 20 جولائی تنزانیہ میں نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے عمران قادری مصروف رہیں گے۔
ایسٹ افریقہ کے دینی دور ے میں نگران شوری کےساتھ دعوت اسلامی ساؤتھ افریقہ کے اسلامی برادرز بھی شریک رہیں گے۔
مجھے اپنی اور ساری دنیا کے اصلاح کی کوشش کرنے کے عزم کےساتھ مولانا عمران عطاری کی معیت میں آپ بھی نیکی کی دعوت کے قافلہ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔