do roza sunnaton bhara ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دو روزہ سنتوں بھرا اجتماع

ساؤتھ افریقہ  میں دعوت اسلامی کے تحت دو روزہ سنتوں بھرا اجتماع

تبلیغ قرآن وسنت اور علم دین کی اشاعت کے عظیم جذبہ کے تحت16اور 17 مئی 2026 بروز ہفتہ اتوار  دعوت اسلامی ساؤتھ افریقہ  کےتحت دوروزہ  اجتماع  منعقد ہوگا ۔ اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  اسلامی اسکالر مشہور ومعروف دینی ومذہبی شخصیت عمران قادری بھی شرکت کریں گے۔ نگران شوری خصوصی بیان بھی کریں گے اور ساؤتھ افریقہ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں   کا جائزہ پیش کرکے شرکاء کو علم دین حاصل کرنے کےلئے موٹیویٹ بھی کریں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے دوروزہ اجتماع میں دعوت اسلامی کی شوری کے رکن مسلم اسکالر جناب حبیب عطاری بھی شرکت اور بیان کریں گے۔

مسلم وغیر مسلموں کو دین اسلام کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لئے دعوت اسلامی کادو روزہ سنتوں بھرا جتماع  Heartfelt Arena منعقد ہوگا۔ اجتماع گاہ کی لوکیشن 1000 Voortrekker Road, Thaba Tshwane, Pretoria, Gauteng, South Africa بھی نوٹ کرلیجئےاور آپ خود اور دوسروں کی دینی خیرخواہی کرتے ہوئے اجتماع میں علم دین حاصل کرنے کی غرض سے شرکت کی دعوت بھی دیجئے۔