سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
دعوت اسلامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریئر ٹائمزموبائل ایپ تفسیرقرآن کے خوبصورت فیچر کے اضافہ کے ساتھ
دعوت اسلامی کی 42 سالہ دینی جدوجہد نے زندگی کے ہر شعبہ میں دینی انقلاب بپا کیا اور کوئی ایسا شعبہ باقی نہیں جس میں دعوت اسلامی کی خدمات کے اثرات مرتب نا ہوئے ہوں ۔آئی ٹی انفارمیشن ٹیکنولوجی نے دنیا کو جہاں اپنی حیرت انگیز ایجادات سے متاثرکیا وہیں دعوت اسلامی نے بھی اس شعبہ کو اپنی برکات سے مستفید کیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دعوت اسلامی کے آئی ٹی شعبہ نے 40 سے زائد علم دین سے بھر پور موبائل ایپلی کیشن پیش کرکے دنیا کو علم دین سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔جس کی ایک بہترین مثال لاکھوں لوگوں کے زیر استعمال پرے ٹائم موبائل ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن متنوع خصوصیات کے باعث دعوت اسلامی کے ڈیجیٹل پیلٹ فارم کی بہترین موبائل ایپلی کیشن ہے جس کے بے شمار فیچرز آپ کو علم دین سیکھانے میں معاونت کرتے ہیں۔نماز کی ادائیگی سے متعلق مکمل معلومات ، سمت قبلہ کی پہچان، حج وعمرہ کےسفر میں رفیق سفر کا کردار،نمازکی قضا کی ادائیگی، پریشانیوں کے حل کےلئے ذکر واذکار ،عبادت کے بعد تسبیح وتہلیل کے لئے کاؤنٹر کا کردار،سفر وحضرمیں ریڈیو پر نشر ہونے والے اسلامی پروگرامز اور اب ایک نیا فیچر نئے انداز کے ساتھ پرے ٹائم ایپلی میں شامل کیا گیاہے۔یہ فیچر قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کےلئے اردو اور انگلش زبان میں تفسیر قرآن کےلئے خاص طور پر پیش کیا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے آپ قرآن کی بہترین تفسیر صراط الجنان، خرائن العرفان اور افھام القرآن اردو اورانگلش لینگوئجز میں پڑھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس موبائل ایپلی میں بہت کچھ آپ کی معلومات میں اضافہ کےلئے موجود ہے ۔