سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دعوتِ اسلامی کا تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع
18 تا 20 نومبر 2026 میدان نزد اترا سینٹر میٹرو اسٹیشن، دیا باڑی، اترا، ڈھاکہ، بنگلہ دیش
عالمِ اسلام کی عظیم دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش میں تین روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔ دعوت و تبلیغ کے ذریعے دنیا بھر میں سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے والی اس تحریک کے زیرِ اہتمام، یورپ کے اجتماع کے بعد اب ایشیا میں بھی بین الاقوامی سطح کا روحانی و علمی اجتماع دیکھنے کو ملے گا۔
ڈھاکہ اجتماع، دعوتِ اسلامی کی علمِ دین کے فروغ کی کاوشوں کی وہ خوبصورت لڑی ہے جسے سالہا سال کی محنت کے بعد پرویا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اجتماع میں ہر سال ہزاروں شرکاء کو سنتِ رسول کے سانچے میں ڈھال کر دین کا مبلغ تیار کیا جاتا ہے۔ یہ اجتماع علمِ دین کے فروغ، دین سے محبت اور سیرتِ طیبہ پر عمل کے جذبے کو بیدار کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں بنگلہ زبان بولنے والے عاشقانِ رسول کو علومِ شریعت، سنتِ نبوی سے محبت، فرض علوم اور عبادات کا ذوق و شوق میسر آیا ہے۔
نومبر 2026ء میں ایک بار پھر دنیا بھر کے عاشقانِ رسول، بالخصوص بنگلہ زبان بولنے والوں کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ 18 تا 20 نومبر دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا اجتماع ڈھاکہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مبلغین کی جانب سے اجتماع کی مشترکہ تیاریاں عروج پر ہیں۔ آپ بھی اس اجتماع کی برکات اور علمِ دین حاصل کرنے کی نیت سے اپنی تیاریاں شروع فرمائیں۔