december ki chuttiyon kay madani qafilay
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دسمبر کی چھٹیوں کےمدنی قافلوں میں سفر

دسمبر کی چھٹیوں  کے فرصت کے لمحات علم دین سیکھنے میں گزارنےکےلئے دعوت اسلا می کے مدنی قافلوں میں سفرکیجئے

رضائے الہی  کی نیت سے اپنی اور ساری دنیاکےلوگوں کی   اصلاح  کےلئے راہ خدا عزوجل میں سفرکرنا بہت بڑی سعادت ہے اور یہ سعادت اگر نیک لوگوں کی سنگت میں ملے تو سعادت کو بھی سعادت  مل جاتی ہے۔دعوت اسلامی کے مدنی قافلوں میں نیکی کی دعوت دینےاور علم دین سیکھنے کےئے سفر کرنا بہت بڑی سعادت  ہے۔انہی قافلوں کے ذریعے دنیا بھر میں دین کا کام ہورہا ہے اور لوگوں کی دینی  اصلاح ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق  دسمبر کے آخری عشرے کی 23، 24 اور 25 تاریخ کو دنیا بھر سے  دین کے دعوت دینے کےلئے  دعوت اسلامی  کے مدنی قافلے ایک شہر سے دوسرے شہر ایک ملک سے ددسرے ملک روانہ ہورہے ہیں۔آپ  بھی اللہ تعالی اور اس کے پیارے رسول  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی  رضا کےلئے اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلا ح  کی کوشش میں مدنی قافلے میں  سفر کی نیت کرلیں اور مقررہ تاریخ  کو اپنے علاقے کے ذمہ دار کے ساتھ مدنی قافلے میں شرکت کریں ۔یاد رہیں کہ دسمبر کی 23 سے 25 تاریخ تک چھٹیاں ہیں  ان فرصت کے لمحات کو غنیمت سمجھتے ہوئے  علم دین سیکھنے اور لوگوں کو سکھانے کےلئے دعوت اسلامی کے مدنی قافلے کے مسافربنئے اور نیکی کی دھومیں مچایئے ۔