جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
نیکی کی دعوت کےفروغ کےلئےدعوتِ اسلامی کے تحت دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں ماہِ قافلہ کا آغاز یکم نومبر 2025 سے ہوگا
سال گزشتہ کی طرح امسال بھی دعوت اسلامی علم دین کی اشاعت اور نیکی کی دعوت کے فروغ کےلئے عالمی سطح پر ماہ قافلہ یکم نومبرسے منانے جارہی ہے۔ ماہ قافلہ میں ہزاروں معلمین ، مبلغین ،مدرسین اور علماو طلبہ کےعلاوہ دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات میں خدمت دین کرنے والے افراد دوسروں کو علم دین سے مستفید کرنے کےلئے راہ خدا میں سفر کی سعادت حاصل کریں گے۔ ماہ قافلہ میں نیکی کی دعوت کا آغاز کا قافلے کی صورت میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور جہاں جہاں دنیا بھر میں علم دین کے مراکز قائم ہیں وہاں سے عاشقان رسول سفر کریں گے۔ علم دین حاصل کرنے اور دوسروں کو علم دین سکھانے کی جہاں بےشمار فضیلت ہے وہیں اس راہ کےمسافروں کو علم دین کی برکتیں بھی ملتی ہیں۔ جہالت کےاندھیروں میں رہنے والوں کو قافلوں کےذریعے علم دین سیکھنے کا موقع ملتا ہےاور علم دین کی برکت سے جہالت کےاندھیرے دور ہوتے ہیں۔
نومبر کے ماہ قافلہ میں 3 دن ، 12دن اورمکمل ایک ماہ کے قافلے دور دراز علاقوں اور بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ماہ نومبر کے آنے سے پہلے ہی ابھی سے علم دین حاصل کرنے اور دوسروں کو علم دین سکھانے کےلئے ماہ قافلہ کےشیڈول کےمطابق اللہ کی راہ میں سفر کرنے کی نیت کےساتھ اور عملی اقدامات بھی شروع کردیں اور ماہ قافلہ میں خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔
دعوت اسلامی شعبہ قافلہ آپ کی آمد کا منتظر ہے ۔نیکی کی دعوت کےذریعے دنیا وآخرت کی سعادتیں حاصل کریں۔