سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
دینی اور شرعی رہنمائی پر مشتمل مدنی چینل کا مشہور پروگرام دار الافتاء اہلسنت اپنی کامیابی کا 2ہزارواں پروگرام کررہا ہے۔
دعوت اسلامی کے خدمت دین کے بے شمار شعبوں میں سے ایک اہم اور دینی رہنمائی پر مامور شعبہ دارالافتاء اہلسنت ہے اس شعبہ سے وابستہ مفتیان کرام دینی رہنمائی اور شرعی مسائل کے حل کےلئے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔براہ راست ، خط وکتابت ، ای میل ، وائس ایپ اور ٹیلی فون کے ذریعے ہزاروں لوگ اپنے مسائل کے حل کےلئے اس شعبہ سے سوال پوچھتے رہتے ہیں ۔اس شعبہ کی اہم پیش رفت مدنی چینل کی صورت میں بھی نظر آئی ہے جہاں ہزاروں لوگ مدنی چینل کےذریعے دارالافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام سے اپنے دینی ، معاشرتی، کاروباری اور بے شمار دنیاوی مسائل کےحل کےلئےسوالات کرکے جوابات حاصل کرتے ہیں ۔ اس اہم شعبہ کو بھی مدنی چینل کے پروگرامات کا حصہ دار الافتاء اہلسنت کے نام سے بنایا گیا دنیا بھر سے ہزاروں لوگ اس پروگرام میں شرکت کرکے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ مدنی چینل کے پروگرام دار الافتاء اہلسنت کے تسلسل کے ساتھ جاری قسطوں کو کامیابی کا انداز اس پروگرام کی پزیرائی ہے ۔ چنانچہ اس کامیاب پروگرام کی 2 ہزار ویں نشریات کی تقریبات 24 نومبر جمعہ کی رات 8:15 مدنی چینل پر براہ راست نشر کی جارہی ہیں جس میں دار الافتاء اہلسنت کے تمام ہی مفتیان کرام کے ساتھ مبلغ اسلام چیف ایگزیکٹو مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی حاجی عمران عطاری قادری بھی شرکت کررہے ہیں ۔