جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
واقعہ کربلا سے کیاسبق ملا کے موضوع پر عالمی مبلغ اسلام عمران عطاری کے ساتھ پروفیشنل حضرات کا علمی سیشن
20 جولائی 25 دوپہر 2:30pm میلاد ہال عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آئی ٹی پروفیشنل ، انجنیئرز، کارپوریٹ فنانس سے وابستہ ، بزنس پرسنز اور مختلف شعبہ جات سے متعلقہ افراد کےلئے ایک علمی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس علمی سیشن میں واقعہ بربلا کے عوامل، اسباب، عالمی اثرات اور اس عظیم سانحہ کے وقوع پریز ہونے کے بعد اہل حق کےلئے درس عبرت، اسباق نیز فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ افق انسانیت پر پڑنے والے واقعہ کربلا کے اثرات سے اہل اسلام کو کیا در س ملا ،حق کی علمبرداری کے لئے کیا کچھ قربانیاں پیش کی جاتی ہیں ، صبر واستقامت کی راہ پر چلنے کےلئے کس قدر حوصلہ اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے ،شہادت گاہ الفت میں قدم رکھنا آسان نہیں یہ فقط ان لوگوں کا کام ہے جن پر اللہ کا انعام ہوتا ہے ۔ درس کربلا ،واقعہ کربلا اور اہمیت کربلا کے موضوع پر ہونے والے اس علمی نشست میں عالمی مبلغ اسلام، مشہور ومعروف دینی اسکالر جناب مولانا محمد عمران قادری اظہار خیال کریں گے اور درس کربلا کے علمی پہلوؤں پر روشنی ڈالنے تشریف لائیں گے
جناب عمران عطاری صاحب تاریخ اسلام کے عظیم سانحہ واقعہ کربا کے پس منظر اور پیش منظر کے بعد رونما ہونے والے واقعات کو تاریخ کے مستند حوالے سے بیان بھی کریں گے اور حاضرین کے سولات کے جواب بھی دیں گے۔
واقعہ کربلا سے حاصل ہونے والا درس کسقدر اہمیت کا حامل ہے یہ سب کچھ جاننے اورسمجھنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 20 جولائی کو ظہر کی نماز تقریبا 1:30 پر ادا کریں اور میلاد ہال میں وقت مقررہ پر پہنچ کر نگران شوری دعوت اسلامی کے ساتھ در س کربلا کے موضوع پر علمی سیشن میں شرکت کریں اور مبلغ دعوت اسلامی حاجی عمران عطاری سے براہ راست سوال کریں۔
واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کا لنک:
https://chat.whatsapp.com/C3JDZAWWPI8FcoIgaEFhpE?mode=ac_t