cape town mein haftawar ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ہفتہ وار اجتماع کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ

دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع کیپ ٹاؤن ساؤتھ افریقہ  میں خصوصی بیان معروف اسکالرجناب محمد عمران عطاری کاہوگا

30 جنوری2025 بروز جمعرات جنوبی افریقہ کے تیسرے بڑے شہراور  لیجسٹلیٹو کیپیٹل  کیپ ٹاؤن میں دعوت اسلامی کاہفتہ وار  تبلیغی اجتماع  ہوگا جس میں ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے اہل اسلام  شرکت کریں گے۔تقریبا  150سے زائد ملکوں میں دعوت اسلامی کے تبلیغی اجتماعات ہر جمعرات   باقاعدگی سے منعقدہوتے ہیں ، ان سنتوں بھر ے اجتماعات سے ہزاروں لوگ علم دین سیکھتے ،سنتیں اور اسلامی آداب زندگی سے کو اپناتے، زندگی کو بےکار رسوم ورواج سے چھٹکار دلاکر راہ راست پر آتے اور کردار سازی وذہن سے سازی سے گناہوں سے آلودہ جسم وجان کی طہارت   کاسامان پاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے تقریباتمام ہی بڑے شہروں اور ٹاؤنز میں دعوت اسلامی کے اجتماعات کا تسلسل جاری وساری ہے اور وہا ں مقیم غیر مسلم بھی دعوت اسلامی کی تبلیغی مساعی سے اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں،جامعات المدینہ کے تعلیمی اثرات اور علمی سرگرمیوں سے   ساؤتھ افریقہ کے لوگو ں میں علم دین سیکھنے کا جذبہ بیدار ہورہا ہے۔حالیہ دنوں عالمی مبلغ اسلام ، ممتاز اسکالر، عالم دین جناب عمران قادری صاحب دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ساؤتھ افریقہ کا تبلیغی دورہ کررہے ہیں اور اس دینی دورے کے دوران جنوبی افریقہ کے تیسرے بڑے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کریں گے اور علم دین سیکھنے کی فضیلت ، اصلاح احوال، اسلام کی برکتیں اور دیگر اصلاحی موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر قرآن وسنت  کی روشنی میں بیان بھی کریں گے ۔کیپ ٹاؤن کےہفتہ وار اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی دور حاضر کےاسلامی اسکالز جناب مولانا عبد الحبیب عطاری بھی شرکت کریں گےا ور خدمت اسلام کے عظیم مشن کو آگے بڑھانے کےلئے دعوت خیر وفلاح  بھی دیں گے۔

 30 جنوری 2025 کوساؤتھ افریقہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کا ایڈریس نوٹ کرلیجئے:

RYLAND’S PRIMARY SCHOOL HALL 2 CARNIE RD, RYLANDS ESTATE, CAPE TOWN ا ورمزید معلومات کےلئے رابط نمبر: +27 81 491 9949 بھی نوٹ کرلیجئے۔