azmeen e hajj kay liye mehfil e madina
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

عازمینِ حج کےلئے محفل مدینہ

عازمینِ حج    کےلئے  آداب حج اور شوق زیارت مدینہ سے بھرپور محفل مدینہ

24 شوال 1447 بروز اتوار بمطابق 12 اپریل 2026  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  ایک بار پھر عاشقان رسول کےلئے سفر حج پر روانہ ہونے والے اہل ایمان کے ذوق عبادت اور شوق زیارت مدینہ  سے بھر پور محفل مدینہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

حج وعمرہ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ہونے والی محفل مدینہ میں عشق ومحبت رسول سے لبریز  عاشق مدینہ وعازم حج حضرت مولانا محمد الیاس قادری کی خصوصی شرکت   ہوگی۔ اس روح پرور محفل مدینہ میں آداب حج ،سفر حج کی برکتیں، دوران حج کی احتیاطیں ،اخلاص وللہیت سے بھر پور مناسک حج کی ادائیگی کی کاطریقہ ،قدم قدم پربرستی رحمت الہی میں مانگنے کا سلیقہ اور زیارت مدینہ کا شوق پیداکرنے والے پرسوز کلام سے  عازمین حج کی تربیت کی جائے گی۔

محفل مدینہ نہ صرف عازمین حج 2026 کےلئے خاص ہےبلکہ ہر ایک مسلمان جس کے دل میں شوق حج اور دیدار مدینہ کی طلب ہے وہ بھی محفل مدینہ میں شریک ہوکر عشق ومحبت کے جذبات کی تسکین کا سامان حاصل کرسکتا ہے۔

12اپریل رات 9:15 فیضان مدینہ کراچی میں  محفل مدینہ شرکت کی ضرور سعادت پائیں ۔