اسلامی فنانس کورس
اطلاعات کےمطابق کنزالمدارس بورڈ سے الحاق شدہ جامعۃ المدینہ انسٹیٹوٹ گزشتہ کئی سالوں
کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزاعظم جناب انوارا لحق صاحب سے رکن شوری دعوت اسلامی کی شجری کاری مہم کے سلسلہ میں ملاقات ہوئی۔
پاکستان کے تمام ٹاؤن ، ڈسٹرکٹ، ڈویژن اور مختلف شہروں، دیہاتوں ، قصبوں اور بڑی بڑی شاہراؤں پر کثیر تعداد میں ایف جی آر ایف نے شجر کاری کے ذریعے درختوں کی داغ بیل ڈالی۔درحقیت دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے عملی طور پر ملک پاکستان کے طول عرض ، شمالا جنوبا بشمول آزاد کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگاکر عوامی سطح سے لیکر حکومتی ایوانوں تک شجری کاری کی اہمیت وافادیت کا شعور اجاگر کیا ۔گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی وقار المدینہ عطاری نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم جناب انوار الحق صاحب سے ایف جی آر ایف کے ذمہ داروں کے وفد کےساتھ ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں رکن مجلس شوری دعو ت اسلامی نے پاکستان اور کشمیر سطح پر ہونے والی شجری کاری کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر جناب انوار الحق صاحب نےایف جی آر ایف کے وفد سے ملاقات میں دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات بالخصوص ایف جی آرایف کی سماجی، فلاحی اور ملک کی خوشحالی کےلئے کی جانے والے کوششوں کو سراہا ۔یقینا ایف جی آر ایف کی شجری کاری مہم مستقبل قریب ملک کی خوشحالی کی ضامن ہوگی اور’’پودا لگاؤ درخت بناؤ ‘‘ ایف جی آر ایف کا سلوگن موسمی تغیرات کے منفی اثرات سے ملک کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ان شاء اللہ۔