جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں دعوت اسلامی کے اسلامک سینٹرز میں تراویح کی نماز کا اہتمام
دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دینے والی عالمگیر اصلاحی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہ صیام کی عبادات کےلئے خاص انتظامات کئے جاتے ہیں۔ رمضان پورا ماہ عبادت کےساتھ علم دین اور اخلاق نبوت کی تعلیم عام کرنے کےلئے شارٹ پیرئیڈ کےاسلامک کورسسز، عقائد وعبادات کی اصلاح، تعلیم وتربیت اور اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے اکثر ممالک میں قائم فیضان مدینہ اسلامک سینٹر، مساجد ، مدارس اور جہاں جہاں دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے ہیں وہاں درس وتدریس کے ساتھ خاص اسلامی ایونٹ کے حساب سے عبادات کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔
خاص طور پر رمضان المبارک کے پوراماہ اعتکاف اور تراویح کی جماعت کےلئے بھر پور انتظامات کئے جاتے ہیں۔ جیساکہ آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں کو ماہ رمضان کی خاص عبادت قیام اللیل تراویح کی جماعت کےلئے مختلف شہروں میں قائم دعوت اسلامی کی مساجد اور اسلامک سینٹر میں اہتمام کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں رہنے والے مسلمان مکمل قرآن کریم کی تلاوت تروایح کی جماعت میں سننے کی سعاد ت بھی حاصل کرسکیں گے۔اور حالات و اقعات کےمطابق جہاں مکمل ختم قرآن ممکن نہ ہوگا وہاں بھی تراویح میں حسب توفیق قرآن سننا کی سعادت ملے گی۔ آسٹریلیا میں دعوت اسلامی کے تحت تراویح کی جماعت کے شیڈ ول کی تفصیلات :
عشا کی جماعت نماز عشا کے وقت شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ادا کی جائے گی دیئے گئے ایڈریس میں مکمل قرآن کی تلاوت ہوگی ۔
FAIZAN-E-MADINA ISLAMIC CENTRE [ABOVE COMMBANK] 1/74 HALDON STREET, LAKEMBA, NSW 2195
مذکورہ بالا اسلامک سینٹر میں دوسری جماعت02:00 AM پر ہوگی اور مختصر سورتوں کی تلاوت کی جائے گی۔
AUBURN COMMUNITY CENTRE 44A MACQUARIE ROAD, AUBURN, NSW, AUSTRALIA-2144
اربن کمیوینٹی سیںٹر میں ہونے والی تراویح میں مکمل قرآن کی تلاوت کی جائے گی۔
ROOTY HILL SENIOR CITIZENS CENTRE 34A ROOTY HILL RD S. ROOTY HILL NSW AUSTRALIA-2766
سینئر سٹیزن سینٹر میں بھی تراویح کی جماعت میں مکمل قرآن کی تلاوت ہوگی۔
MINTO PUBLIC SCHOOL PEMBROKE RD, MINTO NSW. AUSTRALIA-2566
منٹو پبلک اسکول میں بھی تراویح کی جماعت میں مکمل قرآن پڑھا جائےگا۔
MADRASA TUL MADINA AUBURN 21 AUBURN ROAD, AUBURN, NSW, AUSTRALIA-2144
مدرسۃ المدینہ اربن میں تراویح کی جماعت میں مختصر سورتوں کی تلاوت کی جائے گئی۔
آسٹریلیا میں رہنے والے تمام مسلمان ماہ رمضان کی برکتیں حاصل کرنے کےلئےترایح کی فضلیت پانے کےلئے دعوت اسلامی آسٹریلیا کے اسلامک سینٹر میں ضرور تشریف لائیں اور باجماعت تراویح ادا کریں۔
دعوت اسلامی آسٹریلیا