asia kay mumalik ka deeni dora 2026
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

انڈونیشیا ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کا دینی دورہ - 2026

جنوری 2026 میں خلیفہ امیر اہلسنت انڈونیشیا ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کا دینی دورہ کریں گے

سال نو 2026 کے آغازسے ہی نئے عزم اور دینی ولولہ کےساتھ اسلام کی تعلیمات سے دنیا کو منور کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی دینی مساعی اور تبلیغی کوششیں دنیا بھر میں دیکھی جائیں گیں۔10 جنوری 2026 کی  تاریخ سے 14 تک ایک بار پھر خلیفہ امیر اہلسنت انڈونیشیائی مسلمانوں میں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرنے کےساتھ دعوت اسلامی کے تعلیمی ، تبلیغی، فلاحی منصوبہ جات سے آگاہی دیں گے اور علم دین عام کرنے کےلئے جامعۃ المدینہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا اجرا کریں گے۔

15 جنوری سے 19 جنوری تک ملائیشیا میں تبلیغ دین کرنے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی مراکز میں ہونے والے اجتماعات میں درس وبیان اور ملاقاتیں کرکے نیکی کی دعوت عام کریں گے۔

20جنوری سے 22 جنوری تک تھائی لینڈ میں علم دین عام کرنے کےلئے تبلیغی سفر کریں گے۔ خلیفہ امیر ہلسنت مولاعبید رضا  مسلسل علم دین عام کرنے کی لگن اور جستجو میں ملک در ملک دینی دورہ کررہے ہیں۔ عزم مصمم کےساتھ لوگوں کو دین کی دعوت دینے میں مصروف ہیں۔ ہزاروں لوگ آپ کی پرکشش شخصیت سے متاثر ہوکر نیکی کی دعوت کے سفر کے مسافر بن چکے ہیں۔حاجی عبید رضا اپنے دورہ انڈونیشیا میں،ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں علمائے دین سے ملاقات بھی کریں گے۔بیرون ملک دعوت اسلامی کی علم دین کی اشاعت کی کاوشیں اوررفاہی خدمات  کاتسلسل برقرار رکھنے اور لوگوں کو دین کے احکامات سے مستفید کرنے کےلئے حاجی عبید رضا اپنے والد گرامی القدر حضرت مولانا الیاس قادری کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ دعوت اسلامی موجودہ حالات میں بیرون ملک میں مقیم مسلمانوں کے مذہبی اور دینی رسومات کوشریعت کے دائر ہ میں لاکر خدمت دین کا عظیم کام سراانجام دے رہی ہے ۔ سال نو کی خوشی کو نیکی کی دعوت کےرنگ میں ڈھال کر دعوت اسلامی کے قافلے میں حاجی عبید رضا کے ساتھ روانہ ہونے کےلئے +62 812-1850-7312: پر رابطہ کیجئے اور ملائیشیا انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں نیکی کی دعوت عام کیجئے۔