جنرل سامي عبداللہ، فیضان مدینہ کا وزٹ
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تمام تر علمی ،دینی ، اشاعتی
پروفیشنل حضرات کے لئے ایک دن کا نفلی اعتکاف
علم دین کی روشنی میں مقاصد روزہ کےحصول کی رہنمائی اور ماہ صیام کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی دینے کی غرض سے پروفیشنل حضرات کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک روزہ نفلی اعتکاف کا اہتمام کیاگیا ہے۔ایک روزہ نفلی اعتکاف میں پاکستان کے مختلف شہروں اور خصوصا کراچی سےتعلق رکھنے والے دنیاوی اور دینی شعبہ جات کے پروفیشنل حضرات شرکت کریں گے۔
28فروری 2026سےیکم مارچ تک ایک روزہ نفلی اعتکاف میں عالمی روحانی شخصیت مولانا محمد الیاس قادری اور آپ کے جانشین محترم حاجی عبید رضا مدنی شرکائے نفلی اعتکاف سے روزہ اور جدید مسائل سے متعلق خصوصی گفتگو بھی کریں گے۔
رمضان مبارک 1447 کے پر بہار لمحات میں علم دین کی روشنی میں روزوں کے مقاصد اور رمضان کے جسمانی وروحانی اثرات پر بہت کچھ معلومات حاصل ہوں گی۔
ایک روزہ نفلی اعتکاف کا مقصد پروفیشنل حضرات کی مصروف ترین زندگی میں روزوں کے روحانی اثرات پیدا کرنا ہے تاکہ ماہ رمضان کے حقیقی مقاصد بھی میسر ہوں۔
نفلی اعتکاف میں تلاوت ، نعت ، مناجات، بیانات، امیر اہلسنت کی صحبت میں علم دین کا حصول ، جانشین امیر اہلسنت کی علمی وروحانی باتیں او ر روحانی ماحول میسر آئے گا۔
فیضان مدینہ کراچی میں ایک دن نفلی اعتکاف میں گزار کر پروفیشنل زندگی میں روحانی اثرات کے فائدہ بھی حاصل کریں ۔