abdul habib attari germany mein
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

جرمنی کے شہر ہینوور میں بیان

جرمنی  کے  شہر ہینوور  میں رکن شوری جناب عبد الحبیب عطاری   عید میلاالنبی کے جلوس میں بیان فرمائیں گے

 دنیا  کے اکثر وبیشتر ممالک میں دعوت اسلامی کے دینی کام قرآن وسنت کی خدمت، سنتوں کی تبلیغ،علوم دین کی اشاعت اور تعلیم وتربیت کے مراکز  نظر آتے ہیں  جہاں سے ہزاروں لوگ   علم دین حاصل کررہے ہیں۔یہ سب دعوت اسلامی کے بانی امیر اہلسنت کا فیض ہے کہ  آپ  کے نقش خدم پر گامزن دعوت اسلامی کے ذمہ دار شب وروز دینی کاموں کی اشاعت وتبلیغ میں مصروف نظر آتے ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک  جھلک حاجی عبد الحبیب عطاری قادری چیئر مین  فیضان گلوبل ریلیف فنڈ وترجمان دعوت اسلامی اور ڈائیریکٹر مدنی چینل  ہیں جو   مرکزی مجلس شوری  کےمقررکردہ شیڈول کے مطابق دنیا بھی میں قرآن وسنت  کی تبلیغ کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔چنانچہ  21 ستمبر کو جرمنی کے شہر ہینوور کی جامع مسجد گلزار مدینہ میں مغرب کی نماز کے بعد   ولادت مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم    کے سلسلہ میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں رکن شوری وترجمان دعوت اسلامی  شرکت کرکے آقاصلی اللہ تعالی   علیہ وسلم کی سیرت پر بیان فرمائیں گے اور نیکی کی دعوت دینے کےلئے عام ملاقات  بھی کریں گے۔