Europe Ka Deeni Dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یورپ کا دینی دورہ

خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا مدنی کا دینی دورۂ یورپ

ممتازعالم دین روحانی شخصیت خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی تبلیغ دین کےلئے یورپ تشریف لے جارہے ہیں ۔22 اپریل سے شروع ہونے دینی دورۂ یورپ میں خلیفہ امیر اہلسنت علم دین کی اشاعت اور سنتوں کےتبلیغ کےلئے یورپ کےمختلف ممالک کا سفر کریں گے ۔دورہ ٔیورپ کے شیڈول کے مطابق 22اور 23اپریل جرمنی میں نیکی کی دعوت عام کریں گے۔24اور 25 اپریل لندن تشریف لے جائیں گے جہاں دعوت اسلامی کے تحت مسلم کمیونیٹی اجتماع میں نیکی کی دعوت دیں گے ۔26اپریل سے یکم مئی تک یونان کا دورہ کریں گے اور یونان کے مختلف شہروں میں دعوت اسلامی کے مبلغین کےساتھ علم دین عام کرنے کی نیت سے درس وتدریس کی مجالس قائم کریں گے۔29اور 30اپریل سویڈن میں اہل اسلام کو علم دین سکھانے کےلئے مختلف مسلم سوسائٹی میں نیکی کی دعوت عام کریں گے ۔ 2 مئی کو ڈنمارک میں اسلام کے علمی ورثہ کو تقسیم کریں گے۔ڈنمارک کےمسلم وغیر مسلم میں سنتوں رسول کی تبلیغ کےساتھ پیغمبر اسلام سے محبت کے والہانہ جذبہ کو بھی فروغ دیں گے۔واپسی میں 3اور 4 مئی جرمنی میں ہی مبلغین دعوت اسلامی کے ساتھ دینی کاموں میں مصروف رہیں گے اور وہاں مسلم طلبہ اور پروفیشنل حضرات سے علم دین کی اہمیت اور مسلمانوں میں اسلام کی تعلیمات پر عمل کا شعوردلانے کےلئے انفرادی سطح پر تبلیغ بھی کریں گے۔ خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا کے دینی دورۂ یورپ سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی نیت سے قافلہ میں شرکت کیجئے۔حاجی عبید رضا ایک ملنسار، بااخلاق، عالم باعمل اور سادہ مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ کی علمی وروحانی مجالس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کےلئے دورہ یورپ میں قدم بقدم حاجی عبید رضا کے ساتھ علم دین کی شمع جلایئے اور دعوت اسلامی کا نیکی کا کام کیجئے۔