189 ghair muslim ka qubool e islam
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

189 غیر مسلموں کا قبولِ اسلام

دعوت اسلامی کی تبلیغی  کوششوں سے 189 غیر مسلموں  نے اسلام قبول کرلیا

دعوت اسلامی   تبلیغ قرآن وسنت کی وہ عظیم تحریک ہے جو  امر بالمعروف ونہی عن  المنکر      پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتی ہےاورغیر مسلموں کو اسلام  کی سچائی بتاکر دین  اسلام کی طرف دعوت دیتی ہے۔گزشتہ ملاوی  افریقی ملک  کے شہر  کیپ میکلیئر      میں دعوت اسلامی کے تحت  سنتوں بھر ا اجتماع کا انعقاد کیا گیا  ۔اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی کی اہمیت اور دین اسلامی کی روشن تعلیمات  پر بیان کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی     نے  دین اسلام      کی   تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی  دعوت  دی ، روز جزا   کے حساب وکتاب سے ڈرا، آخرت میں جوابدہی  سے بچنے کےلئے دنیاوی زندگی کو   قرآن وسنت  کے مطابق گزارنے کےلئے اجتماع میں شریک مسلمانوں اور غیر مسلموں کو بھی   دعوت دی۔مبلغ دعوت اسلامی کے پرسوز بیان سے اجتماع میں شرکت کرنے والے غیر مسلم بھی بہت متاثرہوئے اور دوران اجتماع ہی  تقریبا 189  غیر مسلموں نے اپنے مذہب سے توبہ کرکے دین اسلام    میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔اجتماع میں شریک مسلمانوں نے اپنے دیگر نو مسلموں کو دائرہ اسلام  میں داخل ہونے پر مبارک  باد  دی۔اس اہم موقع پر دعوت اسلامی کے مبلغین نے  نو مسلموں کی تعلیم وتربیت کےلئے میلاوی  ہی  فرض علوم کورس کے انعقاد  کا فیصلہ کیا  تاکہ نو مسلم کی دینی تربیت بھی ہوسکے۔