28 نومبر 2012 کو وزارت برائے مذہبی امور حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو TO WHOM IT MAY CONCERN کا لیٹر جاری کیاگیاجس میں دعوت اسلامی کے بارے میں بڑی وضاحت سے کہاگیا کہ دعوت اسلامی سب سے بڑی مذبہی ، غیرسیاسی پر امن تحریک ہے جو پوری دنیا میں قرآن وسنت کی تبلیغ کا کام سرانجام دے رہی ہے،دعوت اسلامی عملی طور پر افراد کی تربیت کے ذریعے دین کی تبلیغ پر یقین رکھتی ہے ،دعوت اسلامی محبت اور امن کے ساتھ اسلام کی تبلیغ کرنا چاہتی ہے۔
دعوت اسلامی ناصرف پاکستان بلکہ کے پوری دنیا کے مسلمانوں کے درمیان مذبہی ،سیاسی ،لسانی، اور معاشرتی تعصب کے خلاف ہے اس وجہ سے دعوت اسلامی کا دینی کام بلاتفریق اور تعصب پوری دنیا تک پھیل چکاہے۔
دعوت اسلامی نے کبھی ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔وزارت مذبہی امور دعوت اسلامی کے ملک بھر میں دینی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے ۔