وفاقی وزارت تعلیم اور ہنر مندی حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو TO WHOM IT MAY CONCERN کا لیٹر پیش کیاگیا جس میں کہ کہاگیا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور ہنر مندی حکومت پاکستان تصدیق کرتی ہے کہ دعوت اسلامی ایک عظیم غیرسیاسی تحریک ہے جو پوری دنیا میں قرآن وسنت کی تبلیغ کا کام کررہی ہے ۔دعوت اسلامی افراد کی تربیت کے ساتھ اسلام کی تبلیغی خدمات سرانجام دینے کا یقین رکھتی ہے۔
اس بات کی بھی تصدیق کی جاتی ہےکہ دعوت اسلامی نے کبھی ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔
دعوت اسلامی جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں دین کا کام کررہی ہے وہیں تعلیم کے میدان میں بھی اعلی معیار کی تعلیمی خدمات پیش کررہی ہےجس کی مثال دعوت اسلامی کے پیلٹ فارم سے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم اور دار المدینہ انٹر نیشل یونیورسٹی کا قیام عمل ہے۔
معاشرے کی فلاح وبہبود کےلئے دعوت اسلامی کے صحتمندانہ اور مثبت اقدامات کی وزارت تعلیم حکومت پاکستان ناصرف تعریف کرتی ہے بلکہ ملک و بیرون ملک قرآن وسنت کی تبلیغ کے عظیم مشن کےلئے دعوت اسلامی کی تعمیراتی کوششوں کی کامیابی کےلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین بھی دلاتی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتی ہے۔