Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

مَحبّتِ الٰہی میں دوسروں سے بے رغبتی کا عالم یہ تھا کہ جب حضرت مالک بن دینار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے انہیں اپنی قمیص دینا چاہی تو اسے بھی لینے سے انکار کر دیا۔یقیناً مَحبّتِ الٰہی جب کسی کو نصیب ہو جائے تو اسے دُنیا و ما فیہا(یعنی دُنیا اور جو کچھ اس میں ہے) سے بے پروا کر دیتی ہے۔ اللہ  تعالٰیکے محبوب بندے اس سے کیسی محبت کرتے ہیں؟ اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے!

 حضرت سیدنا سعید بن جُبَیْر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: وہ لوگ جنہوں نے  دنیا میں جھوٹے معبودوں کی عبادت  کی ہوگیاللہ  تعالٰی قیامت کے دن ان سے فرمائے گا: اپنے جھوٹے معبودوں سمیت جہنم میں چلے جاؤ! تووہ جہنم  میں نہیں جائیں گے  کیونکہ جانتے ہیں کہ جہنم کا عذاب دائمی (ہمیشہ کے لیے) ہے۔ پھر اللہ  تعالٰیان  کافروں کے سامنے مومنوں سے فرمائے گا،اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو جہنم میں چلے جاؤ! اتنا سنتے ہی ایمان والے جہنم میں چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہوجائیں گے۔ایسے میں عرشِ الٰہی کے نیچے سے کوئی ندا دینے والا یہ آیتِ کریمہ پڑھے گا :

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِؕ- (۲،البقرۃ،۱۶۵)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان:اورایمان والے سب سے زیادہ اللہ  سے محبت کرتے ہیں۔

(تفسیر بغوی،۱/۹۴ ملخصاً)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ اللہ  تعالٰیکے نیک بندوں کو ہر شے سے زیادہ مَحبّت اپنے رب عَزَّ  وَجَلَّ سے ہوتی ہے۔ بيان كرده آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر"صِراط ُالجنان"جلد1،صفحہ264پر ہے: اللہ  تعالٰیکے مقبول بندے ،تمام مخلوقات سے بڑھ کر اللہ  تعالٰیسے مَحَبَّت کرتے ہیں۔مَحبت ِ الٰہی میں جینا اورمَحبتِ الٰہی میں مرنا،ان کی زِندگی  كا مَقْصد ہوتا ہے۔اپنی ہر خوشی پر اپنے رَبّعَزَّ  وَجَلَّ  کی رِضا کو ترجیح دینا، نرم وگُداز بستروں کو چھوڑ کر بارگاہِ نیاز میں سر بَسجود ہونا، یادِ الٰہی میں رونا، رِضائے الٰہی کے