Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

رقم:۴۵۶۱ )

      اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ خوش قسمت ہیں وہ اسلامی بھائی کہ جومدنی درس کے ذریعے روزانہ چوک درس دے کر نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچاتے ہیں،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے وہ صدقہ دینے کا ثواب پائیں گے۔آئیے!بطورِ ترغیب چوک درس کی ایک ایمان افروز مدنی بہارسُننے کے ساتھ  ساتھ چوک درس دینے یا اس میں شرکت کی نیّت بھی کرتے ہیں، چنانچہ

وفات سے قبل توبہ نصیب ہوگئی

        با ب المدینہ(کراچی ) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کاکچھ اس طرح بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی جامع مسجدکے باہرعشاء کی نمازکے بعد چوک درس ہوتا تھا،جس میں بَہُت سے اسلامی بھائی شرکت کرتے ، ایک دن حسبِ مَعمُول بَعدِ عشاء چوک دَرس کے لیے مبلّغ اسلامی بھائی تشریف لائے توآس پاس موجود لوگوں کودرس میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی ،ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر قریب ہی رِکشا اسٹینڈ پرموجودچوکیدار راجو بھائی کو بھی  چوک درس میں شِرکت کی دعوت پیش کی۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ’’راجو بھائی‘‘دَعوَت قبول کرتے ہوئے مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنَّت) میں شریک ہوگئے ۔ درس کے بعدمُبلغِ دعوتِ اسلامی نے رِقّت انگیز دُعا سے قبل درس سننے والوں کوسابقہ گناہوں سے توبہ کروائی اور دورانِ دُعا حاضِرِین کی مغفرت کے لیے بھی دُعامانگی ،جس پرسب نے بآوازِبلند آمین کہا۔دُعا کے آخرپر درس سننے والوں نے بلندآوازسے دُرُودِپاک پڑھا،راجوبھائی نے دُرُودِ پاک پڑھتے ہوئے انگوٹھے چُوم کرآنکھوں سے لگائے، بلند آوازسے کَلِمَۂ طَیِّبَہلَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہپڑھااوربے اختیار زمین پرگِرپڑے۔ ایک اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کر انہیں اُٹھایاتو اس وقت وہ