Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دُعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم( یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔)٭دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔([1])اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ٭آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے۔٭جتنی بار ملاقات ہو ہر بار ہاتھ ملا سکتے ہیں۔٭ دونوں طرف سے ایک ایک ہاتھ ملانا سنّت نہیں مصافحہ دو ہاتھ سے کرنا سنّت ہے۔٭ بعض لوگ صِرف اُنگلیاں ہی آپس میں ٹکڑا دیتے ہیں یہ بھی سنت نہیں٭ ہاتھ ملانے کے بعد خود اپنا ہی ہاتھ چوم لینا مکروہ ہے۔٭ ہاتھ ملانے کے بعد اپنی ہتھیلی چوم لینے والے اسلامی بھائی اپنی عادت نکالیں۔([2])٭اگر اَمرَد(یعنی خوبصورت لڑکے) سے ہاتھ ملانے میں شہوت آتی ہو تو اس سے ہاتھ ملانا جائز نہیں بلکہ اگر دیکھنے سے شہوت آتی ہو تو اب دیکھنا بھی گناہ ہے۔([3])٭مُصافَحَہ کرتے(یعنی ہاتھ ملاتے) وقت سنّت یہ ہے کہ ہاتھ میں رومال وغیرہ حائل نہ ہو، دونوں ہتھیلیاں خالی ہوں اور ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312صفحات) نیز 120 صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور اس کا مطالَعَہ فرمائیے۔ سنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔


 

 



[1] مسند احمد،۴/۲۸۶، حدیث: ۱۲۴۵۴

[2] بہارِ شریعت، حصّہ ۱۶،۳/۴۱۷ مُلَخَّصاً

[3] دُرِّمُختار،۲/۹۸

[4] بہارِ شريعت،حصّہ ۱۶،۳/۴۷۱