We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Nekiyan Chupao

سَیِّدُنا عیسیٰروحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کااِرشادبہترین نصیحت بنیاد ہےچُنانچہ حُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْوَالِینقل فرماتے ہیں:حضرتِ سَیِّدُنا عیسیٰروحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اِرشادفرمایا:جب تم میں سے کسی ایک کا روزہ ہوتو وہ اپنے سر اور داڑھی میں تیل لگائے اور ہونٹوں پربھی ہاتھ پھیرے تاکہ لوگوں کو معلوم نہ ہو کہ یہ روزہ دار ہے اور جب دائیں ہاتھ سے دے تو بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو اور جب نماز پڑھے تو اپنے دروازے پر پَر دہ ڈال دے۔(1)

روزے اور صدقہ وخیرات پوشیدہ رکھنے کے واقعات

عرض:نفلی روزے اور صدقہ و خیرات کو  پوشیدہ رکھنے کے حوالے سے بزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے کچھ واقعات بیان فرما دیجیے۔  

اِرشاد:ہمارے بُزرگانِ دینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن جوبھی عمل کرتے محض اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کرتے یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر   کام ریا کاری سے دُور اور اِخلاص سے معمور ہوا کرتا تھا ،مگر افسوس ! آج ہماری حالت یہ ہے کہ  نامۂ اعمال میں دُور  دُور تک  نیکی کا نام ونشان نہیں ہوتا،  اگر خوش قسمتی سے کوئی نیک عمل کر بھی لیں مثلاً کسی ایک دن کا نفلی روزہ  ہی

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

[1]…… احیاءُ العلوم،کتاب  ذم الجاہ  والریاء ،الشطر الثانی...الخ ، بیان  ذم الریاء ،۳/۳۶۱