Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

Book Name:Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

اذان و اِقامت کا جواب دینے کے فائدے اور ثوابات

* اذان واقامت کا جواب دینا جنت میں داخلے کا سبب ہے *  احادیث کے مطابق جو کوئی روزانہ پانچوں اذانوں اور پانچوں اِقامتوں کا جواب دے اسے *.. 3کروڑ 24 لاکھ نیکیاں ملیں گی*..  3 لاکھ 24 ہزار دَرَجات بلند ہوں گے اور*..  3لاکھ 24ہزار گُنَاہ معاف ہوں گے۔([1]) *اذان واِقامت کا جواب دینے والا اتنی دیر گناہوں سے دور رہے گا۔

اذان واقامت کا جواب دینے کی عادت بنانے کے لیے

* اذان واِقامت کا جواب دینے کی اہمیت وثواب  پیش نظر رکھئے *نیکیوں کا جذبہ دل میں پیدا کیجئے کہ اذان واقامت کا جواب دینا کم وقت میں زیادہ نیکیاں کمانے کا سبب ہے ،جس کے دل میں نیکیاں جمع کرنے کا جذبہ ہو گا وہ اس حسین موقع کو ضائع نہیں کرے گا *جیسے ہی اذان  شروع ہو ،گفتگو اور کام کاج  وغیرہ چھوڑ کر اذان کی طرف توجہ کیجئے*اذان واِقامت کا جواب دینا اپنے اہداف (Task) میں شامل کیجئےشروع شروع میں عادت بنانے کے دوران ایسا  بھی ہوتا ہےکہ اذان کے دوران جواب دینا یاد نہیں رہتا تو ایسی صورت میں اذان ہو جانے کے بعد جب یاد آئے تو جواب  دے لیں آہستہ آہستہ  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !بروقت اذان واِقامت کا جواب دینے کی  عادت بن جائے گی ۔

پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عَمَل نمبر:13اذان واقامت کا جواب دینا کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں،آئیے نیت کرتے ہیں،اس نیک عمل کو اپناتے ہوئے اذان واِقامت کا جواب دیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

اللہ پاک عَمَل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی  اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... فیضان اذان، صفحہ:6،ملتقطاً۔