Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

Book Name:Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول

(1):مختلف مَوضوعات پرمختصربیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ

آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عَمَل اذان واقامت کا جواب دینا کے عنوان پر مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورگھرسے نکلتے وقت کی دعا سکھائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !

دُرُود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: جس نے مجھ پر 1 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس پر 10 رَحمتیں بھیجتا اور اس کے نامۂ اَعْمَال میں 10 نیکیاں لکھتا ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَذان واِقامت کا جواب دینا

اَمیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں اپنی اصلاح  کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کا رسالہ عطا فرمایا تاکہ ہم ان سوالات کے ذریعے اپنا جائزہ لیں اور اپنی اصلاح کی کوشش کرتے رہیں، آج ہم  72 نیک اعمال  کے رسالے سے نیک عَمَل نمبر :13کے بارے میں سیکھیں گے ۔

نیک عَمَل نمبر 13:کیا آج آپ نے بات چیت، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اذان و اِقامت کا جواب دیا؟([2])

 اذان واقامت کے جواب دینے کا معنیٰ

مُؤَذِّن کی  دعوت قبول کرنا اور نماز کے لیے جانا  اذان واقامت کا   جواب دینا ہے ۔


 

 



[1]...ترمذى، ابواب الوتر، باب فى فضل الصلاة على النبى صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:144، حديث:174۔

[2]...72 نیک اعمال ،صفحہ:3۔