Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

Book Name:Azaan o Aqamat Ka Jawab Daina

وضاحت:اذان واقامت کے جواب کی 2 صورتیں ہیں:(1):اِجَابَتْ بِاللِّسَان یعنی زبان سے جواب دینا اس کا مطلب ہے اذان واقامت کے کلمات دُوہرانا۔ (2): اِجَابَتْ بِالْقَدَم یعنی اُٹھ کر نماز کی تیاری کرنا نماز کے لئے جانا ۔

آیتِ مُبَارَکہ

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَى الصَّلٰوةِ اتَّخَذُوْهَا هُزُوًا وَّ لَعِبًاؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا یَعْقِلُوْنَ(۵۸)(پارہ:6،المائدہ:58)

ترجمۂ کنز العرفان: اور جب تم نماز کے لئے اذان دیتے ہو تویہ اس کو ہنسی مذاق اورکھیل بنالیتے ہیں ۔ یہ اس لئے ہے کہ وہ بالکل بے عقل لوگ ہیں ۔

یعنی جب اذان ہوتی مسلمان نماز کے لئے اٹھتے تو بعض غیر مُسْلِم اس کا مذاق اُڑاتے اور ہنستے تھے، اس پر یہ آیت نازِل ہوئی اور فرمایا گیا کہ یہ مذاق اُڑانے والے بےعقل اور احمق ہیں۔([1])  یاد رکھئے ! اذان کا مذاق اڑانا کفر ہے۔([2])ہمیں چاہئے !جب اذان ہو  تو غور سے سنیں اور جواب  دیں۔

فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

رسولِ ذِیشان ،مکی مَدَنی سلطان  صَلی  اللہ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:اذان کا جواب دینے والا جنت میں داخِل ہوگا ۔ ([3])

اذان واقامت کا جواب دینے کے اَحْکام

(1):اِجَابَتْ بِاللِّسَان (زبان سے اذان  واقامت کا  جواب دینا) مُسْتَحَب ہے ([4]) (2): جس پر جماعت وَاجِب ہے اس پر اِجَابَتْ بِالْقَدَم (جماعت کے لیے جانا ) وَاجِب ہے([5]) (3): جب اذان ہو، تواُتنی


 



[1]... تفسير بغوى، پارہ:6،المائدة، تحت الآيۃ:58،جلد:1،صفحہ:691،ملتقطًا ۔

[2]...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ:359،ملخصًا۔

[3]...مسلم ،كتاب الصلاۃ ،باب استحباب القولِ مثل قولِ المؤَذّن لمن سمعہ...الخ ،صفحہ:151،حدیث :385،ملخصًا۔

[4]... رد المحتار علی در المختار،جلد:2،صفحہ:80۔

[5]... رد المحتار علی در المختار،جلد:2،صفحہ:80،ملخصًا۔