Book Name:Pukarne Ka Andaz
ہے کہ اچھے نام سے پکارنا بھی منع ہو جیسے اے بندۂ خدا (عبد اللہ )!وغیرہ ۔ ([1])
اللہ پاک ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کو اچھے اور محبت بھرے انداز سےپکارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(اٰمین)
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوری کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
آئیے ! پکارنے کے انداز سے متعلق امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے لئے گئے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں:
*نام لے کر پُکارنا سُنّت ہے، ہرایک کو’’حاجی صاحب‘‘ نہ کہا کریں، اِس طرح نام کی پہچان بھی نہیں ہو پاتی۔ ([2])
* لوگوں کو جتنے اچھے ناموں سے پکاریں گے تو اُنہیں اچھالگےگامثلاً حاجی کو حاجی فُلاں، حافظ کو حافظ فُلاں ،مفتی صاحب کومُفتی فُلاں کہنےسے اُن کے دل میں خوشی داخل ہوگی، ان کے دل میں ہماری قدربڑھےگی اورمحبت میں اضافہ ہوگا۔([3])
* کسی کو پُکارتے وقت مدینہ کہنے کے بجائے اُس کے نام اورکنیت سے پکاراجائے،مثلاً عمران بھائی ،ابوماجدوغیرہ۔ ([4])
* دوسروں کی عزّت کریں اوراچھے نام سے پکاریں۔ ([5])
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
[1]... التیسیر بشرح الجامع الصغیر، حرف المیم، 2/416،بتغیر
[2]... مدنی مذاکرہ(آف ائیر) ،6 ربیع الاخر 1436ھ بمطابق26 جنوری 2015ء
[3]... مدنی مذاکرہ،30 جمادی الاولیٰ1441ھ بمطابق25 جنوری2020ء
[4]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوری، 3 تا 5ذیقعدۃ الحرام1440ھ بمطابق 7تا9جولائی 2019ء
[5]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوری،16تا19ربیع الاخر1441ھ بمطابق 14 تا17دسمبر2019 ء