Zuhad Sunnat e Mustafa Hai

Book Name:Zuhad Sunnat e Mustafa Hai

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: قرآن کریم کو ترتیب سے پڑھنا واجب ہے۔

وضاحت:بعض لوگ اِس کشمکش میں ہوتے ہیں، کہ بعض اوقات نماز میں قرات کرتے ہوئے قرآنِ کریم کی ترتیب سے تلاوت چُھوٹ جاتی ہے، مثلاً: نماز کی پہلی رکعت میں سورۂ فلق پڑھی اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھ لی تو اب کیا کیا جائے...؟ مسئلہ توجہ سے سماعت فرما لیجیے کہ قرآن پاک کو ترتیب سے پڑھنا واجب ہے اور جان بوجھ کر اُلٹا قرآن پاک پڑھنا، مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے، اگر جان بوجھ کر نہیں بلکہ بھول کر پڑھ لیاتو گناہ نہیں، البتہ دونوں صورتوں میں نماز ہوجائے گی اور سجدہ سہو بھی واجب نہیں ،کیونکہ قرآن پاک کو ترتیب کے ساتھ پڑھنا تلاوت کے واجبات میں سے ہے ، نماز کے واجبات میں سے نہیں اور خارج ِنماز بھی قصدا ً اُلٹا قرآن پاک پڑھنا گناہ ہے۔([1]) اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

لَاعلاج مرض کا روحانی علاج(وظیفہ)

اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ

جو کوئی روزانہ 10 بار اَعُوْذُ بِاللہ  مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لے، اللہ  پاک کی طرف سے


 

 



[1]...فتاوٰی رضویہ، جلد:6، صفحہ:239 خلاصۃً۔