Book Name:Musibaton Par Sabr Ka Zehen Kaise Banye?
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت ایوب عَلَیْہِ السَّلامکا امتحان
حضرت ایوب عَلَیْہِ السَّلَام حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَامکی اولاد میں سے ہیں، آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی والِدہ حضرت لوط عَلَیْہِ السَّلَامکے خاندان سے ہیں۔اللّٰہ پاک نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ہر طرح کی نعمتیں عطا فرمائی تھیں،صورت کا حُسن، اولاد کی کثرت اور مال کی کشادگی بھی عطا ہوئی تھی۔ اللّٰہ کریم نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کوآزمائش میں مُبْتَلا کیا، چنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد مکان گرنے سے دب کر مر گئی، تمام جانور جس میں ہزارہا اونٹ اور بکریاں تھیں، سب مر گئے ۔ تمام کھیتیاں اور باغات برباد ہو گئے حتّٰی کہ کچھ بھی باقی نہ رہا، جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو ان چیزوں کے ہلاک اور ضائع ہونے کی خبر دی جاتی تھی تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام