Musibaton Par Sabr Ka Zehen Kaise Banye?

Book Name:Musibaton Par Sabr Ka Zehen Kaise Banye?

آزمائش زحمت نہیں رحمت ہے

پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!مصیبتوں اور آزمائشوں کا آنا تکلیف کاسبب نہیں بلکہ رحمت و سعادت کا سبب ہے،مصیبت میں مُبْتَلا شخص سے اللہ پاک بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے، مصیبت میں مُبْتَلا ہونے والے کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں،آزمائش میں مُبْتَلا شخص کو اللہ پاک بے حساب عطا فرماتا ہےاور مصیبت چھپانے والے کو بارگاہِ الٰہی سےمغفرت کا پروانہ عطا کیے جانے کی خوشخبری ہے۔مصیبتوں پر صبر کے اِتنے فضائل سُن کر تو ہمیں ذہن بنانا چاہئےکہ چاہےکتنی ہی مصیبتیں آپڑیں،آزمائشوں کے طُوفان ہمیں ڈرانے کی کوشش کریں،پریشانیوں کا سیلاب آجائے اور بیماریاں ہر طرف سےگھیرا ڈال دیں تب بھی حرفِ شکایت زبان پر ہرگزنہ آئے بلکہ ان پر صبرکرکے اس کے بدلے میں  ملنے والے ثواب کے تصور میں ایسے گم ہوجائیں کہ تکلیف کا احساس تک باقی نہ رہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی سیرتِ طیّبہ سے بھی ہمیں یہی مَدَنی پھول ملتا ہے کہ جب ان پر کوئی مُصیبت آجاتی تو یہ حضرات اس پر صبرکے بدلے ملنے والے ثواب کے تصوُّر میں ایسے گُم ہوجاتے ہیں کہ انہیں تکلیف کا احساس تک نہیں رہتا اور یہ حضرات مصیبتوں کے آنے کے باوجود بھی خوش رہتے  ہیں۔آئیے! ترغیب کے لئے3ایمان افروز واقعات ملاحظہ کیجئے اور اپنے آپ کو  صبر و رضا کا پیکر بنانے کی کوشش کیجئے،چنانچہ